مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر کی حکومت تعمیر و ترقی کے بڑے بڑے دعوے کرتی ہےمگر عوام کی زندگی اجیرن ہے:آفتاب شریف
اولڈہم...بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی و کشمیری اپنے مادر وطن کی ترقی کیلئے ایک سفیر کی حیثیت سے اپنا کردار خلوص نیت سے نبھانے کیلئے ہمہ تن گوش رہتے ہیں،یہ باتیں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف نے حالیہ دورہ پاکستان و کشمیر سے واپسی کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیں،انہوں نے کہا کہ مختصر دورہ کے دوران وہاں پر سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں مصروف وقت گزارا اور ہر تقریب میں بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے کردار کو مثال بنا کر باور کروایا کہ ملک کے اندر رہتے ہوئے انکی ذمہ داری ہم سے بھی زیادہ ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ وہ ایسا کردار ادا کرنے میں کوتاہی کر رہے ہیں اگر خطہ کو ترقی کا گہوارہ بنانا ہے تو پھر ممبر آف یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم جنہوں نے برطانیہ میں رہتے ہوئے اپنے مادر وطن کیلئے جی ایس پی پلس کا ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے جس سے بیروزگاری ختم کرنے اور صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے میں آکسیجن کا کام کرے گا،انہوں نے باور کروایا کہ مسئلہ کشمیر کو بھی دنیا بھر میں روشناس کرانے بارے برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کا کردار قابل ستائش ہے اور تمام پلیٹ فارم سے یورپین یونین اور دیگر ممالک میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کروا کے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا ضمیر جگایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بربریت انسانیت سوزی کی بد ترین مثال ہے جو تاریخ میں کم ہی ملے گی،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر سڑکوں کی حالت ابتر ہے حالانکہ تعمیر و ترقی اور معاشی بہتری کیلئے سڑکوں کا جال بچھانا سب سے اہم عنصر ہے جب آپ کی بنیاد ہی مضبوط نہیں ہو گی تو پھر باقی ماندہ ترقی بے معنی ہے آزاد کشمیر کی حکومت کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ وہ تعمیر و ترقی کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن توجہ طلب مسائل کو پس پشت ڈالا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نامور صحافی حامد میرپر قاتلانہ حملہ پوری صحافت پر حملہ ہے پاکستان کے اندر گزستہ کئی سالوں سے صحافیوں کو قتل کیا گیا جو باعث تشویش ہے وہ اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں،آخر میں انہوں نے برطانیہ میں مئی میں ہونیوالے یورپین اور لوکل کونسل کے الیکشن میں اپنے کردار بارے کہا کہ وہ ہمیشہ ذہانت اور قابلیت کو ترجیح دے کر فیصلہ کرتے ہیں اور اس بار بھی اہل امیدواروں کی حمایت کیلئے میدان میں سرگرم عمل ہونگے،اس موقع پر ایگزنیڈرا وارڈ اولڈہم سے کونسل کے امیدوار ڈاکٹر شاہد مشتاق،کونسلر عقیل سلامت،چوہدری مشتاق،اورنگزیب،محمد طارق،پاکستان پریس کلب یوکے کے نائب صدر چوہدری محمد اسحاق، آصف مغل کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)