مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حضرت صدیق اکبر وہ محسن ہیں قیامت کی صبح ہونے تک امت ان کی عظمتوں کے گن گاتی رہے گی
بریڈفورڈ ... سیدنا اکبر صدیق محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے محسن تھے سیدنا ابو بکر صدیق کا دور خلافت اورخدمت اسلام قیامت تک آنے والے مسلمان حکمرانوں کیلئے مینارہ نور ہے۔ انبیاء کے بعد تمام انسانوں سے افضل سیدنا ابوبکر صدیق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیر حبیب الرحمان محبوبی نے سیدنا صدیق اکبر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ معروف سکالر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمان اس کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ دونوں علما کرام نے نبی کائنات کے قریبی ترین ساتھی کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ خوش قسمت امت اور بیدار بخت امت ہیں جنہیں قدسی صفات رکھنے والے صحابہ کرام ملے جنہوں نے قرآن کریم کے ایک ایک لفظ اور سرکار مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور اداؤں کو ایک گوہر نایاب کی طرح محفوظ رکھتے ہوئے امت تک منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ محسن ہیں قیامت کی صبح ہونے تک امت ان کی عظمتوں کے گن گاتی رہے گی اگر صدیق اکبر  اور صحابہ نہ ہوتے تو شائد دین اصلی شکل میں منتقل نہ ہوسکتا۔ یہ وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے کرہ ارض پر ثابت قدمی اور احتیاط سے محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے نقوش منقسم کئے ہیں جس کی دنیائے تاریخ میں مثال نہیں ملی۔ ابوبکر صدیق نے عشق و محبت کی وہ تاریخ رقم کی ہے جس کی امت مسلمہ تاقیامت تک ایمان کی حلاوت محسوس کرتی رہے گی۔ کانفرنس سے مولانا ظفر محمود فراشوی ، ۔ مولانا نعمت علی چشتی، حافظ عبدالغفور چشتی، صاحبزادہ اسرار الحق اویسی، مولانا احمد جامی، مولانا قاسم، قاری اعجاز احمد، مولانا سجاد احمد رومی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حضرت صدیق اکبر  کے فضائل احادیث مصطفوی سے ثابت ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر صدیق  کی عظمت کو قرآنی آیات میں بیان کی ہیں۔