مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
صدر آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹرراجہ محمد ایوب خان عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپسی، پی پی رہنماؤں کی مبارکباد
نوٹنگھم ... آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان کے برطانیہ میں کو آرڈینیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر راجہ محمد ایوب خان عمرہ کے سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں ان کی آمد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماوں نے انکے گھر جا کر انھیں عمرہ کے سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔انکی رہائش گاہ پر جا کر انھیں مبارکباد پیش کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر حسن احمد بخاری،سکریٹری اطلاعات و نشریات راجہ اشفاق اعظم، ناٹنگھم برانچ کے صڈر راجہ جاوید اقبال،ڈٖپٹی جنرل سکریٹری راجہ امجد مظہر،کونسلر محمد آزاد خان، اور صدر آزاد کشمیر کے میڈیا کو آرڈینیٹر خالد محمود خالق شامل تھے،جبکہ پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے بھی راجہ محمد ایوب خان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔راجہ ایوب خان نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رب کائنات کے گھر کا طواف کسی بھی مسلمان کی بہترین خواہش ہو سکتی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا کو پالنے والاآپ کے سامنے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انہوں نے دوست احباب کے علاوہ وطن عزیز کی بہتری اور سلامتی کیلئے دعا کی۔(خواجہ کبیر احمدنمائندہ خصوصی)