مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے انتخابات رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہیں: رچرد ہیرنگٹن ایم پی
لوٹن ... جموں کشمیر لبریشن فرینٹ کے ایک نمائندہ وفد نے برطانوی پارلیمنٹ کی آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن کشمیر کے وائس چیئرمین رچرڈ ہیرنگٹن سے ملاقات کی اور ان سے بھارت کے حالیہ انتخابات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی۔ رچرد ہیرنگٹن ایم پی نے اپنے آفس میں کشمیری جماعتوں کے رہنماوٴں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا برطانیہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ برطانیہ کی مسئلہ کشمیر پر کوئی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا بھارت مسئلہ کشمیر کو فوری حل کرے۔ برطانیہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے انتخابات رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہیں۔ رچرڈ ہیرنگٹن نے کشمیری جماعتوں کے قائدین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا برصغیر جنوب ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہے۔ ایم پی رچرڈ ہیرنگٹن نے کشمیری جماعتوں کے رہنماوٴں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کشمیری قائدین کسی ایک نقطہ پر متحد و متفق ہوکر ملاقات کریں تاکہ اس کو لے کر اعلیٰ حکام سے بات کی جائے جس طرح ہم نے سکاٹ لینڈ کے مسئلہ پر متفق ہوکر وہاں ریفرنڈم کرارہے ہیں۔ ممبر آف پارلیمنٹ اینڈ کشمیر کمیٹی کے وائس چیئرمین رچرڈ ہیرنگٹن نے کشمیری قائدین سے کہا آپ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک مختصر ڈرافٹ تیار کرکے لائیں تاکہ ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے کشمیر ایشو پر کام کیاجائے۔ آپ باقی ممبران پارلیمنٹ سے بھی رابطے کریں۔ ایم پیز کشمیریوں کو الیکشن میں ووٹ کیلئے استعمال نہ کریں بلکہ کشمیر کازکیلئے عملی طور پر کام کریں۔ایم پی رچرڈ ہیرنگٹن سے ملاقات کرنیوالوں میں جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کی سفارتی و سیاسی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفرخان، پروفیسر لیاقت علی خان، ملک صادق سبحانی، فرنٹ کے جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی و دیگرافراد شامل تھے۔