مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تمام سیاسی پارٹیوں کی کاوشوں سے حاصل ہونے والے فنڈز کا مناسب استعمال لیبر کے بس کی بات نہیں: سجاد کریم
مانچسٹر... جہاں بھی یورپین فنڈز اس وقت تک استعمال ہؤا وہاں کی تعمیر و ترقی کی صورت حال آپ کے شہر سے کئی درجہ بہتر ہے جس میں آپ کو بولٹن ، بری ، راچڈیل اور مجموعی طور پر نارتھ ویسٹ کے دیگر کاؤنٹیز کے ساتھ ساتھ لنکا شائیر کی مثال دی جا سکتی ہے اس کی وجہ کہ وہاں کی کونسلیں سیاسی اجارہ داری کو قائم رکھنے سے زیادہ عوامی و علاقائی اور لوگوں کے لئے بہتر سہولیات حاصل کرنے کو تر جیح دیتی ہیں ۔مرکز میں موجودہ حکومت کی سمال بزنس کے لئے سہولتیں مہیا کرنے اور بہترمواقع پیدا کر نے کی پالیسی کے حوالے سے کنزر ویٹو پارٹی کے رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم مانچسٹر میں ایک ھیکنی بزنس کے دفترکا افتتاح کرنے کے بعد تقریب میں شریک کثیر تعداد میں آئے ہوئے لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔ یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ اور ایتھکس و سٹنڈرڈ کمیٹی کے چئیر مین اور کنزر ویٹو یورپ کے لیگل ایڈوائزر دومرتبہ رکن یورپین پارلیمنٹ منتخب ہونے والے اور 22 مئی کو ہونے والے انتخابات میں تیسری مرتبہ امیدوارکے طور پر سامنے آنے والے ڈاکٹر سجاد کریم نے مزید کہا کہ روائتی طور پر مانچسٹر لیبر پارٹی کی گرفت میں چلا آرہا ہے اس کونسل کو لوگوں کی فلاح و بہبو دسے زیادہ اپنا اقتدار عزیز رہاہے ۔ یورپی یونین سے ملنے والے فنڈز ایک تو وہ صرف کرنے میں بخل سے کام لیتے ہیں کیونکہ یہ فنڈزدوسری پارٹی کی کوششوں سے آتے ہیں دوسرا ان کا اتنا وژن نہیں ہے بس کونسل اپنے قبضے میں رکھنا ان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے اس نئی بزنس کے کھلنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمال بزنس کے زمرے میں آتی ہے اور کنزر ویٹو پارٹی سمال بزنس کی حوصلہ افزائی کر نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے بڑی صنعت نہ سہی ایسے چھوٹے چھوٹے کاروبار بھی شہر کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے آنے والے انتخابات میں لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے سحر سے نکلیں اور ایسے لوگوں کو سامنے لائیں جنہیں اپنی ذات کی نہیں عام آدمی کی بھی فکر ہو۔ اگرچہ یہ آپ لوگوں کا اپنا انتخاب ہے کہ آپ کیسے لوگوں کو منتخب کرتے ہیں جبکہ حقائق آپ کے سامنے ہیں، تقریب میں چوہدری عبد اللہ زید نے سجاد کریم کی گزشتہ برسوں کی کارکردگی ان کی جانب سے حاصل کردہ اہداف اور آمدہ انتخابات کے حوالے سے مختصراًبیان کیا چوہدری نعیم گجر نے سجاد کریم اور دیگر شرکاء تقریب کا خیر مقدم اورشکریہ ادا کیاقاری سمندر خان کی تلاوت قرآن مجید سے شروع ہونے والی اس تقریب میں طلعت گوندل نے سٹیج سکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔ (رپورٹ و تصاویر: مانچسٹر بیورو)