مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قوم کو جلد پتا چل جائیگا کہ ملک کا وفادار کون ہے اور غدار کون : صدر اے پی ایم ایل یوکے
اولڈہم ...آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے رہنمائوں نے پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیے جانے اور حکومت وزراء کی طرف سے پرویز مشرف اور پاکستان کی مسلح افواج کے حوالہ سے بعض ریمارکس پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسے کھلی ملک دشمنی قرار دیا ہے ۔ اولڈہم میں آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے زیر انتظام جلسہ سے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف کوآرڈینیٹر و ممتاز قانون دان احمد رضا قصوری نے ٹیلی فونک جبکہ صدر یو کے و یورپ چوہدری الطاف شاہد سدھو سمیت برطانیہ بھر سے مرکزی و مختلف برانچوں کے عہدیداران نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر مقررین پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا اور حکومتی وزراء کے بیانات پر گہری ناراضگی کا اظہار کیا ۔ مقررین نے سابق صدر و چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر تمام مقدمات سے فارغ کیا جائے ، جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ پرویز مشرف نے 40برس تک ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ، قوم کی آزادی کے تحفظ کی جنگ لڑنے والے فوج کے جرنیل کو حکومت وقت ڈرپوک کہتی ہے ۔ ایک کمانڈو کی ٹریننگ کیسے ہوتی ہے شائد دونوں خواجوں کو معلوم نہیں ہے ، چند ہفتوں میں دونوں خواجے ، خواجہ سراء بن گئے ۔ پرویز مشرف پر مقدمہ بنانا ہے تو 22اکتوبر 1999سے شروع ہونا چاہئے اور دو مرتبہ پی سی او کے تحت سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار پر بھی غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے کیونکہ اسی شخص نے 3نومبر کے اقدامات کو جائز اور پرویز مشرف کو آئین میں ترامیم کا اختیار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر مقدمہ قانونی نہیں بلکہ سیاسی ہے ، ملک کے سیاسی حالات تبدیل ہوتے ہی مقدمات ختم ہو جائینگے ۔ دیار غیر میں بسنے والے پاکستان کے سفیر اور ملک کی شان ہیں وہ ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے معصومانہ بیان کے بعد حکومت میں کھلبلی مچ گئی ہے اور پرویز مشرف کا وقار اور مقبولیت پہلے سے زیادہ ہو گئی ہے ، جلد پرویز مشرف بری ہونگے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ و یورپ کے صدر الطاف شاہد سدھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے جلسہ کا مقصد پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ۔ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملکی مفاد اور دفاع پاکستان کیلئے جانوں کی قربانیاں دی ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور آج ہم افواج اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر پرویز مشرف کو مقدمات میں الجھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد قوم کو پتا چل جائیگا کہ ملک کا وفادار کون ہے اور غدار کون ہے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ برطانیہ کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں اور حکمران انہیں کبھی جھکا نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کیخلاف باتیں کرنیوالے ہی ملک کے غدار ہیں ۔ سینئر نائب صدر برطانیہ چوہدری تبریز نے کہا کہ وزیر دفاع کے بیان سے ان لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے جن کے بیٹوں نے ملکی دفاع میں جانوں کی شہادت پیش کی ہے ، اگر فوج کیخلاف زبان بندی نہ ہوئی تو پاکستان آرمی اور ریٹائرڈ فوجی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے۔ سید علی حیدر نائب صدر نے کہا کہ پرویز مشرف کو مرد کا بچہ بننے کا مشورہدینے والے شرم کریں اور جھوٹ کا سہارا لینا چھوڑ دیں ۔افتخار احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک نقصان پہنچانے کے سوائے کچھ نہیں کیا ۔ خالد بشیر نے کہا کہ ملک کے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت نے پرویز مشرف کیخلاف مقدمات کھول دیئے ہیں ۔ نعیم عباس صدر گریٹر لندن نے کہا کہ موجودہ حکمران جلد وطن سے بھاگ جائینگے اور پرویز مشرف ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئینگے ۔ اس موقع پر زاہد ملک اور اویس بٹ نے نعت پیش کی ۔ جلسہ سے چوہدری پرویز سینئر نائب صدر ریڈ بروج لندن طاہر وسیم ، نصیب الرحمن ، چوہدری ندیم ، خواجہ محمد یونس صدر اولڈہم ، احسن الطاف ، سید میر عباس ، سید اختر شاہ و دیگر نے بھی پرویز مشرف اور افواج پاکستان کیخلاف الزامات کی مذمت کی اور ان سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا ۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)