مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معروف روحانی شخصیت و دینی پیشوا بابا جی سید منظور شاہ کی مانچسٹر آمد اہم شخصیات کی ملاقاتیں
مانچسٹر ... مغربی ممالک مسلمانوں کے اپنے ہی فرقہ وارانہ اختلافات اور ان کے اعمال کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور مغربی میڈیا مسلمانوں کی معمولی غلطیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ اسلام نے پوری انسانیت اور مخلوق کو سکون اور امن پہنچانے کے لیے انسانوں کو حقیقی محبت کا درس بذریعہ قرآن حکیم فرقان مجید عطا کیا ہے۔ جسے اللہ کے نیک بندے اولیائے کرام عوام الناس میں اپنے اعلیٰ اخلاق سخاوت ازور محبت کے ذریعے عام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف روحانی شخصیت اور دینی پیشوا بابا جی سید منظور شاہ نے دورہ برطانیہ کے سلسلے میں مانچسٹر پہنچنے کے بعد اپنے مریدین اور سیاسی و سماجی احباب سے ملاقات میں کیا۔ ایئر پورٹ سے باباجی کو سیدھا چوہدری شاہد کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں چوہدری سعید عبداللہ، چوہدری احسان، کاشف علی، چوہدری محمد اشرف، محمد اسلم، حاجی محمد اسلم گارڈین، محمد اجمل، نثار احمد، محمد اسلم ،برمنگھم، محمد شاہد ،نیو کاسل، نثار احمد ،ہڈرز فیلڈ، محمد اعجاز بسرا، محمد افضل، زین العابدین ہاشمی کے علاوہ بلیک برن، پرسٹن، لیورپول، بولٹن اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین شامل تھے۔ اس موقع پر سید منظور حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ساہیوال کے مقام ان کی تعلیمی دینی درسگاہ جامعہ فریدیہ میں بیک وقت ڈھائی ہزار طلبا ساٹھ شعبوں میں قرآن و حدیث اور جدید علوم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی قرآن کریم کی تفسیر لکھنے اور سیرت النبی جلوہ جاناں کے علاوہ درجنوں کتب کی تصنیف مکمل ہوچکی ہے۔ میزبان معروف بزنس مین و سماجی رہنما چوہدری محمد شاہد نے خیرمقدمی کلمات کہتے ہوئے کہا کہ سید منظور حسین شاہ بابا جی کی بے پناہ دینی علمی خدمات قابل تعریف ہیں۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ بابا جی جیسی علمی اور دینی خصوصیات کے حامل بزرگوں و علما کی برطانیہ آمد سے نوجوانوں میں مذہبی اور ملی سطح پر بہت سیکھنے اور عملاً دیکھنے کو ملتا ہے۔ لیبر امیدوار یورپی پارلیمنٹ کونسلر افضل خان نے کہا کہ اسلام یورپ اور برصغیر میں اولیائے کرام کی تعلیمات امن اور اخلاق حمد و اسوہ حسنہ رسول خاتم النبیین کے باعث پھیلا۔