مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر،جلسوں پر حملے جاری،سوپور میں کیمپ اکھاڑ ڈالا،آزادی کے حق میں نعرے
سرینگر... مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپورمیں لوگوں نے بھارت نواز جماعتوں کے انتخابی جلسے پر حملہ کیا اور جلسے کیلئے تیار کئے گئے پنڈال کو اکھاڑ کر جلسے کو ناکام بنا دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نواز سیاسی پارٹیوں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو اس وقت شدید عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا جب ڈانگر پورہ سوپورمیں دونوں پارٹیوں نے مشترکہ انتخابی جلسے کا اہتمام کیا اور اس سلسلے میں عید گاہ میں کئی افراد ٹینٹ اور جھنڈے لگا رہے تھے کہ اس دوران حریت پسند نوجوانوں نے ان پر یلغار کرکے ٹینٹوں کو اکھاڑپھینکا۔ نوجوان آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لگارہے تھا اوربھارت نواز سیاسی کارکنوں پر پتھراؤکر رہے تھے۔بعد ازاں بھارتی پولیس اور فوج کے اضافی دستے علاقے میں تعینات کر دیئے گئے جس کے بعدایک گھر میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چند افراد نے شرکت کی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ شوپیاں میں چند دن پہلے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداﷲ ،پی ڈی پی کے سربراہ مفتی محمد سعید اور محبوبہ مفتی کے قافلوں پربھی لوگوں نے پتھراؤ کیا تھا جبکہ سمبل میں نیشنل کانفرنس کے کٹھ پتلی وزیرمحمد اکبر لون کے قافلے پر شدید پتھراؤ کرکے انہیں وہاں انتخابی جلسہ کرانے سے روکا گیا تھا۔