مقبول خبریں
وی آئی پی باکسنگ کے زیر اہتمام باکسنگ مقابلہ،شوگر کے مریض محمد علی کی 4رائونڈ میں کامیابی
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دوہری شہریت والوں کو بہترسہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جلد اقدامات ہونگے: سجاد کریم
مانچسٹر ... دورہ پاکستان اور انٹرنیشنل جوڈیشنل کانفرنس میں شرکت مئی میں ہونیوالے یورپین الیکشن سے پہلے یہ انکا آخری بیرون ملک دورہ تھا اور اس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ گئے،چیف جسٹس سے ملاقات اور اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا ازالہ ان سے خصوصی ملاقات کا موضوع تھا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے بزنس کمیونٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں کیا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت بارے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی تشویش سے انہوں نے مرکزی حکومت اور عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا ہے چند جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے دوہری شہریت رکھنے والوں سے دوسرے درجے کے شہری کی حیثیت سے سلوک کیا جا تا ہے اور جب وہ پاکستان جاتے ہیں تو عدالتی معاملات سے لیکر کاروبار کرنے والے حضرات کو تحفظ نہیں دیا جاتا جس سے دوہری شہریت کے حامل میں سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے اس بارے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بھی بات چیت کی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے ، انہوں نے اس بارے یقین دہانی کروائی گئی ہے اور اب میں خود تمام معاملات پر نظر رکھوں گا کہ آنے والے چند ماہ میں حکومت پاکستان دوہری شہریت کے حامل افراد کو برابری کی سطح پر سہولیات کی فراہمی میں کیا لائحہ عمل اختیار کرکے کیا پالیسی مرتب کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اہم ترین توجہ طلب بات جی ایس پی پلس ہے کیونکہ اسکا دورانیہ تین سال ہے اور اس دوران پوائنٹ سکورنگ کا سسٹم نافذ العمل ہوتا ہے اور اگر پاکستان تین سالوں میں مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتا تو پھر یورپین یونین میں جی ایس پی پلس کا درجہ رکھنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں میں نے اس بارے پہلے حکومت پنجاب کو باور کروایا تھا اب مرکزی حکومت اور عدالت عظمیٰ کو بھی مکمل آگاہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مئی میں ہونیوالے یورپین الیکشن اور سکاٹ لینڈ کے علیحدہ ملک بارے ریفرنڈم انتہائی اہمیت کے حامل ہیں UKIPپارٹی برطانیہ کو یورپین یونین میں نہیں دیکھنا چاہتی انکی پالیسیوں کو شکست دینے کیلئے عوام کے پاس الیکشن میں ووٹ کا صحیح استعمال ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جب ٹوری پارٹی نے مخلوط حکومت سنبھالی تو اس وقت معیشت کی حالت ابتر تھی ۔ ہماری حکومت کی درست پالیسیوں کی وجہ سے یورپین پارلیمنٹ اور ممبر آف یورپین پارلیمنٹ کے توسط سے نہ صرف برطانیہ اور یورپ بلکہ ترقی پذیر ملکوں کو بھی مالی فائدہ ہوا اس کی سب سے بڑی مثال پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا ہے ۔ یہ سب کچھ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی وجہ سے ممکن ہوا ۔ میزبان کاروباری شخصیت ارشد اشرف نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ثقافت اور فن کو متعارف کروانے میں وہ پہلے پہل پیش پیش تھے لیکن جی ایس پی پلس کا درجہ نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کافی مالی نقصان اٹھایا ، اور جب سے یہ درجہ ملا ہے وہ دوبارہ اپنے کاروبار کو چلا رہے ہیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اس پر وہ برطانوی حکومت اور یورپین ممبرز آف پارلیمنٹ اور خصوصاً ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی سخت محنت اور کاوشوں کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا ۔ Knights Lawکے احتشام مختار نے کہا کہ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم ہماری سوسائٹی کے اہم ستون ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد نے کہا کہ ہمارے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ہمیشہ باصلاحیت اور محنت کش لوگوں کو سراہتے ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں ڈاکٹر سجاد حیدر کریم میں یہ تمام خصوصیات بہم موجود ہیں اس لئے انکے کام کی وجہ سے حکومتی سطح پر انکو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر گلزار خان نے کہا کہ چند سالوں میں پاکستان کی ترقی میں سجاد حیدرکریم کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔لنڈا بل شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں کاروباری شخصیت ارشد نے ممبر آف یورپین پارلیمنٹ اور ایتھک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا ۔ نظامت کے فرائض محبوب الٰہی بٹ نے سر انجام دیئے ۔ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ڈاکٹر یونس پرواز نے سعادت حاصل اس کے بعد نعت رسول مقبول ؐ بھی بارگاہ رسالت میں پیش کی گئی۔ بعد ازاں مسلم لیگی رہنما راجہ سجاد، بلاول بٹ، میاں ذوالفقار، گلزار خان و دیگر نے مہمان شخصیت سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کامیاب دورہ پاکستان پر مبارکباد پیش کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)