مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سلیک ایشین کی جانب سے شادی فیشن شو کا انعقاد،ہر مکتبہ فکر سے خواتین حضرات کی بھرپور شرکت
مانچسٹر...مانچسٹر کے مقامی ہال میں سلیک ایشین کی جانب سے شادی بیاہ اور فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں نارتھ ویسٹ کے معروف کاروباری حضرات کے علاوہ مختلف طبقہ فکر کے احباب نے شرکت کی،اس رنگا رنگ تقریب کی میزبانی مشہور اینکر مارکس نے اپنے مخصوص انداز میں کی،فیشن شو سے لیکر مختلف گلو کاروں نے اپنی پرفامنس سے تمام حاضرین سے خوب داد وصول کی،سلیک ایشین کے ڈائریکٹر اور کشمیر لنک لندن شعبہء شوبز کے ایڈیٹر ماجد نذیر سے اختتام پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی خوش ہیں کہ اسکا انعقاد پروگرام کے مطابق طے پا گیا اس کیلئے انہوں نے پچھلے چند ماہ سے کافی تگ و دو کی اور اس میں شامل تمام ٹیم ممبران کی سخت محنت رنگ لائی انکی کاوشیں قابل تحسین ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے میگا پراجیکٹ کا انعقاد کاروباری طبقے سے ہی ممکن ہوتا ہے،وہ تمام کاروباری حضرات کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس ایونٹ میں سپانسر شپ کے ذریعے حصہ لیا اور اس کو کامیاب کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ اس کا اہم مقصد پاکستانی ثقافت اور شادی بیاہ کی تقریبات میں ایشیائی ملبوسات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ آنے والی نسل کو اپنے روایتی طور طریقوں سے آگاہ رکھا جا سکے،آخر میں انہوں نے الیکٹرانک،پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اس فیشن شو اور میلے بارے آگاہی دنیا انہی کی مرہون منت ہے اور وہ آئندہ بھی اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کر کے ایشیائی اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرتے رہیں گے۔ رپورٹ و تصاویر: فیاض بشیر، بیوروچیف)