مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم ہینڈز پاکستان میں اپنے منصوبہ جات سےچائلڈ لیبر کے خاتمے کا ارادہ رکھتی ہے:پیر سید لخت حسنین
نوٹنگھم ... دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے غریب مگر ٹیلنٹڈ بچوں کے لئے اعلان کردہ رقوم کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کا کام ہے، حکومتی اہلکاروں کو علم رکھنا چاہیئے کہ انہیں انعام میں دی گئی رقوم ملی بھی ہیں یا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار دنیا بھر میں خدمت انسانی میں مصروف عمل چیریٹی مسلم ہینڈز کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین شاہ نے کمیونٹی اور صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا جوحکومت کیطرف سے انعامات اعلان کئے گئے ہیں یا پھر مختلف محکموں کیطرف سے انعامات کی بارش کی گئی ہے اس بات کویقینی بنایا جائے کہ یہ بات صرف اعلانات تک محدود نہ رہے بلکہ عملی طور پرادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ پیر سید لخت حسنین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سٹریٹ بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے مسلم ہینڈز نے ابتدائی طور پر دو کروڑ روپیہ مختص کیاہے۔ انہوں نے کہا فٹبال میں عالمی مقام جیتنے والی ٹیم کو مسلم ہینڈز نے سپانسر کیا تھا۔ ان بچوں میں کچھ بچے انتہائی غریب ہیں۔ پیر سید لخت حسنین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ہینڈ پاکستانی بچوں کی ٹیم کو نیشنل ٹور کروائے گی۔ اس سلسلہ میں آزاد فاوٴنڈیشن کراچی سے مل کر ہم پاکستان کے دیگر تمام شہروں سے سٹریٹ چلڈرن کا ڈیٹا جمع کروا رہے ہیں، یہ جیت صرف لیاری اورکیماڑی میں سٹریٹ بچوں کی جیت نہیں بلکہ پورے پاکستان میں سٹریٹ چلڈرن کی جیت ہے۔ چائلڈ لیبر کی جیت ہے، ہم اس جیت کو نیک مقاصد کیلئے استعمال کرکے پاکستان میں کم عمر چائلڈ لیبر کانہ صرف خاتمہ کردیں گے بلکہ وہ بچے بھی مختلف کھیلوں میں دنیا میں پاکستان کا نام بلندکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کروانے والی چیرٹی کے سربراہ جان رو نے خود پاکستان جاکر بچوں کی حالت زار، ڈرگ ایڈکٹڈ، چائلڈ لیبر اور ٹیلنٹ دیکھ کر ان بچوں کو ورلڈ کپ ٹیم کیلئے چنا تھا۔ ان بچوں نے نہ صرف کھیل میں اعلیٰ رزلٹ دیئے بلکہ لیاری پرلگے دہشت گردی کے داغ کو بھی دھو دیا۔ انہوں نے کہا گلیوں میں پھرنے والے ان بچوں پر تھوڑی توجہ دی جائے تو یہ اس سے بھی زیادہ حیران کن کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور مسلم ہینڈز ان کا چھپا ہوا ٹیلنٹ باہر لانے کا مکمل ارادہ رکھتا ہے۔