مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مراعات کے لئے نہیں بلکہ بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، علی گیلانی
سرینگر.... چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ اور سرینگر کے علاقوں میں حال ہی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان کسی قسم کی مراعات کے لئے نہیں بلکہ بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ کھریو میں شہید نوجوانوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب میں علی گیلانی نے لوگوں کو نام نہاد انتخابات سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز نعم البدل نہیں ۔اجتماع میں شریک ظفر حبیب ڈار، فاروق احمد غوطہ پوری، اشفاق احمد، معراج الدین گنائی، عمر عادل اور کارکنوں نے نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے پوسٹر بھی تقسیم کئے ۔