مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی انتخابات مخالف تحریک میں تیزی،حریت قیادت نظر بند،یاسین ملک گرفتار
سرینگر ...مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات سے قبل قابض انتظامیہ نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار جبکہ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمدخان کو گھروں میں نظربند کر دیا ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک نے بڈگام میں ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کیلئے جانا تھا تاہم پولیس نے انہیں مائسمہ میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں بندکردیا جبکہ سید علی گیلانی ،شبیر احمد شاہ اور نعیم احمدخان کو انتخابی ڈھونگ کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں میں نظربند کردیا گیاہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے پریس انکلیو سرینگر میں سول سوسائٹی کے اراکین کی طرف سے توسہ میدان کی اراضی کی مجوزہ لیز میں توسیع کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کرنے والوں کو روکتے ہوئے 12افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی کیا۔