مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صوفیاءِ کرام  گلستانِ مصطفی کے مہکتے پھول ہیں اور سب کا رنگ اور خوشبو جداگانہ ہے: ڈاکٹر پیر ساجد الرّحمٰن
راچڈیل ... عالمِ اسلام کی ممتاز علمی و مذہبی شخصیّت علّامہ پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرّحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجدِّدیہ بگھار شریف و سابق خطیب فیصل مسجد اسلام آباد وسابق نائب صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے کہا کہ اللہ رب العالمین نے نبی ِ آخر الزماں ، سرورِ کون و مکاں صلی اللہ علیہ وسلم کے جو مقاصدِ بعثت متعیّن فرمائے صوفیاءِ کاملین نے اُنہیں پر عمل پیرا ہوکر اسلام کی ترویج و اشاعت کی اور مخلوقِ خدا کے قلوب و اذہان کو نورِ ایمان سے فروزاں کیا۔ سب سے پہلا مقصدِ بعثت تلاوتِ کلامِ مجیدہے اور اگر ہم اپنا لُٹا ہوا سکون پھر سے حاصل کر نا چاہتے ہیں اور اپنی نسلِ نَو کی بقا و فلاح چاہتے ہیں توہمیں اپنا اور اپنے نوجوانوں کا تعلق قرآنِ مجید سے محکم تر کرنا ہوگا کیونکہ قرآن وہ کتابِ انقلاب ہے جو ذہن و قلب کے زاویے بدل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا صوفیاءِ کرام  گلستانِ مصطفی کے مہکتے پھول ہیں اور ہر پھول کا رنگ اور خوشبو جداگانہ ہے۔صوفیاءِ کاملین  سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکیزہ مشن کے نقیب ہیں اور اِس جلیل القدر جماعت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تطہیرِ نفوس کی صفت کو لے کر مخلوقِ خدا کے قلوب و اذہان کو نُورِ نبوت سے فروزاں کر دیا اور اِن کی خانقاہیں دلوں کی بیماریوں کے شفاخانے ہیں ۔ صوفیا سے ساتھ تعلق قائم کئے بغیر دلوں کی تطہیر ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن محبینِ مشائخ بگھار شریف راچڈیل برانچ کے زیرِ اہتمام جامعہ حیدریہ راچڈیل میں حضرت خواجہ مولانا عبدالرّحمٰن بگھاروی ، حضرت خواجہ مولانا محمد یعقوب بگھاروی اور حضرت خواجہ حافظ حبیب اللہ بگھاروی کے سالانہ عرس کی تقریب میں کیا۔مولانا سید اسرار حسین شاہ بخاری نے کہا کہ ہم صوفیائے کرام سے اس لئے محبت کرتے ہیں کہ انہوں نے خاک ِپائے مصطفی کو اپنی آنکھو ں کا سُرمہ بنایا اور محبت و اتباعِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حرزِ جاں بنا کر اللہ رب العالمین کی رضا کو پا لیا۔ انہوں نے کہا کہ مشائخِ بگھار شریف کا طرہ امتیاز یہ تھا کہ اُنہوں نے نقوشِ پائے مصطفی کو چُوم کر اپنی شاہراہِ حیات کا رُخ متعین کیا۔ ازاں بعد ڈاکٹر صاحبزادە پیر ساجد الرحمٰن نے صدر مرکزی جماعتِ اہلِ سنت برطانیہ قاضی عبداللطیف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امو اور امت مسلمہ کی بہتری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔