مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران ہاشمی کی’’شاطر‘‘ کا نام تبدیل ،’’راجا نٹور لعل‘‘ رکھ دیاگیا
ممبئی۔بالی ووڈ سٹار عمران ہاشمی کی نئی آنے والی فلم کا نام شاطر سے تبدیل کرکے راجا نٹور لعل رکھ دیا گیا ہے ، جس کی مناسبت سے اب انہیں شاطر کے بجائے اسی نام سے پکاراجائیگا۔عمران ہاشمی کی حالیہ دو تین فلمیں تو باکس آفس پر کوئی تہلکہ نہیں مچا سکیں تاہم انکی مانگ میں کوئی کمی نہیں ہوسکی ۔ کیونکہ انکے چاہنے والے حتی ٰکہ پروڈیوسرز تک انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اب بالی ووڈ سے خبر آئی ہے کہ انہیں ایک ایسے رول میں کاسٹ کیاجارہا ہے جس میں وہ ہیرا پھیری دکھانے میں ہونگے سب کے استاد۔ اس فلم کانام ابتدا میں شاطر رکھا گیا تھا مگر اب اسے تبدیل کرکے راجا نٹور لعل کردیاگیاہے ۔ بالی ووڈ میں عمران ہاشمی کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ کرداروں کے حوالے سے وہ سب سے زیادہ تجربات کرتے ہیں خواہ وہ کردار ہیرو کا ہو یا ولن کا کیونکہ وہ کسی بھی کام کو کرنے سے ڈرتے نہیں ہیں۔