مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خفیہ راز افشاء کرنے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو ماسکو میں پناہ مل گئی
ماسکو...امریکہ کے خفیہ راز افشاء کرنے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے عارضی پناہ دینے پر روس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکہ نے روس کے فیصلے پر سرکاری سطح پر مخالفت کرتے ہوے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے عالمی قوانین کا کوئی احترام نہیں کیا۔ ایڈورڈ سنوڈن امریکہ میں حکومت کی طرف سے لوگوں کی نگرانی کرنے کے خفیہ پروگرام ’پرزم‘ کی تفصیلات سامنے لانے کے الزام میں امریکی حکام کو مطلوب ہیں۔ ایڈورڈ سنوڈن نے وکی لیکس پر جاری کیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ’ گزشتہ آٹھ ہفتوں کے دوران ہم نے دیکھا کہ اوباما انتظامیہ نے بین الاقوامی اور مقامی قوانین کا احترام نہیں کیا لیکن آخر میں قانون ہی جیت رہا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا’میں روسی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے مقامی قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت عارضی پناہ دی‘۔ دوسری جانب امریکہ نے روس کے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے کے مطابق ہم دیکھ رہے ہیں کہ آیا ستمبر میں صدر اوباما اور روسی صدر پوتن کی طے شدہ ملاقات ہونی چاہیے۔ یہ ملاقات روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں دنیا کی بیس بڑی معاشی طاقتوں یعنی جی ٹوئنٹی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہونی ہے۔