مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خودارادیت کا دیگر تنظیموں کے ہمراہ ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
کیتھلے، گریٹر مانچسٹر ... برطانوی حکومت کے وزراء اور پارٹی کے اعلیٰ حکام یارکشائر کے مختلف حلقوں میں تقریبات میں شریک ہو کر مقامی کمیونٹی اور ممبران پارلیمنٹ کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنے کے علاوہ مختلف کمیونٹی لیڈروں اور سیاسی سماجی اور فلاحی تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کر کے جہاں عوامی رابطہ مہم کے ذریعے یورپی اور مقامی انتخابات کیلئے سرگرمیوں کو تیز کر رہے ہیں وہاں آئندہ عام انتخابات کیلئے ٹارگٹ اور مارجنل حلقوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں مگر دوسری طرف بریڈ فورڈ جیسے شہر میں جہاں صرف کیتھلے اور شپلی میں کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ ہیں وہاں اندرون شہر کی تینوں سیٹوں کیلئے بھی بہت جلد امید وار کا چنائو متوقع ہے،حالانکہ مقامی انتخابات میں بھی کنزرویٹو پارٹی نے ڈسٹرکٹ کے مختلف وارڈوں سے آٹھ ایشائی امید وار نامزد کر کے اشیائیوں کو بھی دوبارہ پارٹی کی صفوںمیں متحرک کرنیکا سلسلہ شروع کر دیا ہے حال ہی میں بریڈ فورڈ فیڈریشن کے سالانہ انتخابات میں افتخار احمد کو صدر،راجہ نجابت حسین کو بریڈ فورڈ ایسٹ اور محمد ریاض کو بریڈ فورڈ ویسٹ کا انچارج چیئرمین،راجہ اللہ دتہ کو خزانچی،سلیم قادر کو ڈپٹی چیئرمین ممبر شپ اور فنانس جبکہ نوید ریاض،راجہ سخاوت حسین کو ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کر کے شہر کی تینوں سیٹوں پر آئندہ پارلیمانی انتخابات کی بھی تیاریاں شروع کر دیں ہیں اور بریڈ فورڈ کے نو منتخب عہدیداران نے شہر بھر میں ممبر شپ سمیت دیگر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں تاکہ پارٹی کو مزید منظم کر سکیں۔کیتھلے ، شپلی اور پڑسی کے علاوہ ڈیوز بری و کولن ویلی کے ممبران پارلیمنٹ کرس ہوپکنز ، فلپ ڈیوس ، سٹیورٹ رینڈریو ،ڈاکٹر سائمن ریول اور جیسن میکارٹنی مسلسل مختلف تقریبات میں شریک ہو کرجہاں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری تنظیموں سے رابطہ میں ہیں بلکہ اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی ک ڈنرز اور پروگراموں میں بھی ایشیائی کمیونٹی کے متعدد افراد کو شریک کرکے کمیونٹی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے رہتے ہیں ۔ حال ہی میں ورکس اور پنشن کے فوئر آئین ڈنکن سمتھ ایم پی نے شپلی کنزرویٹو پارٹی کے ڈنر میں شرکت کی جہاں بیروگاری کے خاتمے اور سوشل سکیورٹی ریفارمز پر خطاب کے علاوہ انہوں نے مقامی ایشیائی کمیونٹی کے لیڈروں چوہدری فضل حسین ایم بی ای راجہ نجابت حسین ، محمد ریاض ، افتخار احمد ، فلک ناز احمد ، ملک رحمت اعوان ،حاجی محبوب حسین ، ملک محمد فاروق کے علاوہ ادیبہ ملک اور پاکستان کلب کے صدر بشارت علی ایڈووکیٹ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ایشیائی کمیونٹی کے مسائل پر توجہ دلائی ۔ دوسری طرف کنزرویٹو مسلم فورم کے مرکزی چیئرمین لارڈ شیخ نے بھی یارکشائر کا دورہ کرکے ڈیوزبری ، بریڈ فورڈ اور کیتھلے کے مسلمان اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ کو دوبارہ کامیاب کرنے کی اپیل کی جس کیلئے انکی معاونت کنزرویٹو مسلم فورم یاکشائر کی چیئرپرسن عطرت علی ، ڈپٹی چیئرمین فلک ناز احمد ، سیکرٹری ڈاکٹر غلام عباس اور چوہدری غلام رسول آف کیتھلے کے علاوہ راجہ نجابت حسین اور راجہ اللہ دتہ عرف AD نے کی ۔ کنزرویٹو پارٹی ڈیوزبری کے عہدیداروں اور ممبر پارلیمٹن ڈاکٹر سائمن ریول کے علاوہ ہالی فیکس کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین اینڈریو ٹیگ اور بریڈ فورڈ فیڈریس کے چیئرمین بیری وہٹیکر اور صدر فیڈریشن افتخار احمد سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کیں ۔ پڑسی کے ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ اینڈریو کی وساطت سے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی برطانوی وزیر جسٹین گریننگ نے بھی پڑسی کا دورہ کرکے برطانیہ بھر سے چیریٹی تنظیموں کے عہدیداروں اور مقامی سیاسی و سماجی رہنمائوں سے ملاقاتیں کرکے جہاں پاکستان کے اندر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں میں برطانوی حکومت کی امداد اور مستقبل کے پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی وہاں پر راجہ نجابت حسین نے سٹیورٹ اینڈریو ایم پی جسٹین گریننگ اور فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا جو وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر کونسل برائے مساجد کے صدر رفیق سہگل ، محمد سلیم ، ممتاز کاروباری شخصیات حاجی مصدق حسین ، امجد پرویز ، نذیر احمد ، سماجی رہنمائوں راجہ مہربان حسین ، ڈاکٹر طارق شاہ ، صائمہ اسلم ، صبیحہ خان ، ڈاکٹر تسنیم طارق کے علاوہ مسلم ہینڈز کے سربراہ صاحبزادہ لخت حسنین ریڈ فائونڈیشن کے نمائندے محمد اقبال اور اسلامک ریلیف کے لندن کے عہدیداران سمیت مقامی رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔ اس طرح سٹیورٹ اینڈریو ایم پی نے کنزرویٹو پارٹی کی پارلیمانی اور مقامی کونسلوں کیلئے امیدواروں کی کمیٹی کی چیئرمین سارہ نیوٹن ایم پی کے بھی لیڈز میں بلا کر خواتین کی کمیٹی اور علاقائی نمائندوں سے ملاقات کا اہتمام کیا جس میں شامل ہو کر جہاں یاکشائر کے مختلف عہدیداروں نے پارٹی رہنما کو پارٹی ممبران و امیدواروں کے جذبات سے آگاہ کیا وہاں آنیوالے انتخابات کے بارے میں خصوصی طور پر اندرون شہر مختلف شہروں جن میں برمنگھم ، مانچسٹر ، ڈربی ، نوٹنگھم اور بریڈ فورڈ کے حالات پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ پارٹی کی وائس چیئرمین نے تمام مطالبات مرکزی لیڈر شپ تک پہنچانے کا وعدہ کیا ۔ (بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)