مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہندوجا برادر برطانیہ کے امیر ترین ایشیائی، لکشمی متل نیچے آگئے، سر انور پرویزلسٹ میں واحد مسلمان
لندن .... ایک مستند مارکیٹنگ ادارے نے برطانیہ میں امیر ترین ایشیائوں کی لسٹ جاری کردی ہے۔ جس میں سر انور پرویز واحد مسلمان ہیں جو بلین ایئر ہیں اور اس لسٹ میں شامل ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 1.1 بلین پونڈ لگایا گیا ہے۔ برطانیہ میں ایشیائی نژاد دولت مند ترین برطانویوں کی فہرست ایشین میڈیا اینڈ مارکیٹنگ گروپ (اے ایم جی) نے مرتب کی ہے۔ لندن ہی کے انٹرپرنیورز سری چند اینڈ گوپی چند ہندوجا اس فہرست میں برطانیہ کے دولت مند ترین ایشیائی کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔ جن کی دولت کا تخمینہ 13.5 بلین پونڈز لگایا گیا ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.5 بلین پونڈز زیادہ ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹاپ 10 دولت مند ترین افراد مجموعی دولت کے 71 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ٹاپ ٹین دولت مند ترین ایشیائی کی افراد کی فہرست شائع کرنے والے ایشین میڈیا اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے شیلاش سولنکی کا کہنا ہے کہ یہ فہرست برطانیہ میں ایشیائی بزنسز کے قابل ذکر استحکام اور ڈائیورسٹی کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمومی اکنامک کو در پیش چیلنج کے باوجود کمیونٹی میں بہت سے بزنس لیڈرز نے تیزی سے دولت میں اضافہ کیا ہے۔ ٹاپ ٹین کی فہرست میں سری چند اینڈ گوپی چند کی دولت 13.5 بلین، لکشمی متل 12 بلین، انیل اگروال 2.4 بلین، سر پرکاش لوہیہ 2 بلین، رنجیب اینڈ بلجندربوپارنی 1.35 بلین، سائمن ، بوپی اینڈ روبن اروڑا 1.3 بلین، جسمندر سنگھ 1.2 بلین، سرانور پرویز 1.1 بلین، چندریا فیلملی ایک بلین اور لارڈ سیوراج اینڈ اینجڈپال 0.75 بلین دولت کے مالک ہیں۔