مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فین نکلے
ممبئی...نہرو نہ گاندھی، راہول نہ مودی، سٹائل کی بات کریں تو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒسب سے بڑھ کر ہیں۔ اْنکے نام کا ڈنکا دنیا بھر میں بجتا ہے اور اب تو بالی ووڈ کے ہیرو ایوشمان کھرانہ نے بھی بابائے قوم کو اپنا ہیرو مان لیا ہے ۔ایک دنیا کو اپنے سٹائل اور ادکاری کا گرویدہ بنانے والے بالی ووڈ سٹار ایوشمان کھرانا قائد اعظم کے فین نکلے ۔ماجرا کچھ یوں ہے کہ ایک تقریب کے دوران جب ان سے خوش لباس سیاستدانوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ایوشمان کی زبان پر بے ساختہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا نام آیا۔گلوکار اور اداکار ایوشمان کھرانہ کے مطابق انہوں نے برصغیر پاک وہند کی سیاسی تاریخ میں اب تک محمد علی جناحؒ جیسا خوش لباس سیاست دان نہیں دیکھا،ایوشمان کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح ؒسیاست دانوں میں سٹائل آئیکون کا مقام رکھتے ہیں۔ایک ایوشمان کھرانہ ہی نہیں بھارت میں پہلے بھی قائد اعظم ؒکی سیاسی بصیرت کو کئی مواقع پر سراہا گیا ہے ۔ بی جے پی کے رہنماجسونت سنگھ کو قائداعظمؒ پر کتاب لکھنے کی پاداش میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ۔اب دیکھتے ہیں کہ اتنی صاف گوئی کے بعد انتہا پسند ہندو ایوشمان کا کیا حال کرتے ہیں۔