مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
رجنی کانت پربنے لطائف انکے اہلخانہ کیلئے مزاح کا باعث
ممبئی...جنوبی بھارت کے معروف اداکار رجنی کانت کے متعلق کسی بھی فنکار سے زیادہ لطیفے نظر آتے ہیں۔ جیسا کہ ’’ایک دفعہ رجنی کانت کا پرس کہیں کھو گیا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پوری دنیا میں اقتصادی بحران چھا گیا‘‘یا ’’سائنس دانوں نے جب پہلی بار موبائل فون ایجاد کیا اور اسے آن کیا تو سکرین پر لکھا تھا 2 مسڈ کال فرام رجنی کانت‘‘اس قسم کے لطائف برسوں سے رجنی کانت کے پرستاروں کو محظوظ کرتے رہے ہیں لیکن رجنی کانت کے اہل خانہ بھی ان سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔رجنی کی صاحبزادی اور انکی نئی فلم کوچا دیان کی پروڈیوسر سندریہ کا کہنا ہے کہ ان لطائف کے پس پشت یہ جذبہ کار فرما ہوتا ہے کہ رجنی کانت کچھ بھی کر سکتے ہیں، اسلئے ہم سب ان لطائف سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔سندریہ نے کہا کہ ہم دونوں بہنیں رجنی کانت جیسے سپر سٹار کی بیٹی ہونے کے باوجود کسی قسم کے گھمنڈ کا شکار نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ رجنی کانت کا رویہ ہر ایک شخص کے بارے میں ایک جیسا رہتا ہے ۔ چاہے وہ کسی انتہائی امیر اور با اثر شخصیت سے ملیں یا کسی عام انسان سے ، وہ سب کی قدر کرتے ہیں۔