مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سٹیو بیکر نے جو تاریخ رقم کی اس کا تقاضا ہے کہ کشمیری اپنے محسن کو یاد رکھیں: کونسلر محبوب بھٹی
ہائی ویکمب ...سابق چیئرمین ویکمب ڈسٹرکٹ کونسل ویسٹ ممبر ویکمب کونسل کونسلر محبوب حسین بھٹی سے کنزرویٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سٹیو بیکر نے ملاقات میں انہیں مسئلہ کشمیر پر ایسے حالیہ اٹھائے گئے سوال جو انہوں نے سنٹر فار فارن و کامن ویلتھ افیئرز ہوگو سوائیٹر سے کیا کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو یقین دلایا کہ سٹیو بیکر 2011میں ہائوس آف کامن میں مسئلہ کشمیر پر تاریخی بحث کے بعد سے متواتر اسی جذبہ کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر کام کر رہے ہیں تا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہو سکیں ۔ ایم پی سٹیو بیکر نے بتایا کہ انہوں نے منسٹر فار فارن افیئرز ہو گو سوائٹر سے پوچھا ہے کہ برٹش کشمیریوں کی فیملیز جو مقبوضہ کشمیر میں اور آزاد کشمیر میں رہ رہی ہیں اس تناظر میں برٹش حکومت کی مسئلہ کشمیر پر موجود حالات کے تناظر میں لیا سوچ ہے تو ہوگو سوائیٹر نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے کشمیر کے حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ حالیہ پاکستان و بھارت کے وزراء اعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی و دیگر روابط بڑھائیں گے اور مسئلہ کشمیر سمیت معاملات حل کی طرف جائینگے ۔ مجسٹریٹ کونسلر محبوب حسین بھٹی نے کہا کہ کشمیری پاکستان کمیونٹی اس بت سے بخوبی آگاہ ہے کہ سٹیو بیکر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے میں ہر فورم پر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور جس طرح 2011میں سٹیو بیکر نے ہائوس آف کامنز میں مسئلہ کشمیر پر بحث کروا کر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھر پور انداز سے اجاگر کیا اس کیلئے پوری قوم کشمیری فوم سٹیو بیکر کی شکور ہے ، کیبنٹ ممبر ویکمب کونسل محبوب حسین بھٹی نے کہا کہ اب الیکشن کے دن قریب آرہے ہیں اس لئے تمام پاکستانیوں و کشمیریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے ایم پیز کا محاسبہ کریں کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر کیا اور کتنا کام کیا ہے اور مسئلہ کشمیر کو سامنے رکھ کر آئندہ کے الیکشن کیلئے ابھی سے مہم کا آغاز کریں تا کہ برطانیہ بھر سے اپنے ہمنوا ایم پیز کو پارلیمنٹ میں بھیجا جائے ۔ سابق چیئرمین محبوب حسین بھٹی نے کہا کہ سٹیو بیکر نے جو تاریخ رقم کی ہے اس کا تقاضا ہے کہ کشمیری اپنے محسن کو یاد رکھیں اور انہیں یقین ہے کہ سٹیو بیکر آئندہ بھی اس جذبہ کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر کام جاری رکھیں گے تا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو اور کشمیری عوام حق خودارادیت مل سکے ، مجسٹریٹ و کونسلر محبوب حسین بھٹی نے کہا کہ وہ سٹیو بیکر سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ سٹیو بیکر کا ہر فورم پر اور ہر جگہ بھر پور ساتھ دینگے ۔