مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جماعت کو منظم اور ناقابل تسخیر بنانا اولین ترجیح ہے ‘ صدر مسلم لیگ ن یوکے زبیر گل
بولٹن ... پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کا ایک تنظیمی اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا ، نظامت کے فرائض پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم نے سر انجام دیئے ۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت محمد علی کو نصیب ہوئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر اور میاں برادران کے معتمد خاص زبیر گل نے کہا کہ جماعت کا ایک ادنیٰ کارکن ہونا اور کام کرنا انکے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ میں اپنے لئے کوئی عہدہ حاصل کرنے کی بجائے بیرون ممالک بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کو اہمیت دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں جماعت کو منظم اور ناقابل تسخیر قلعہ بنانا انکی اولین ترجیح ہے اور اس کے حصول کے لئے وہ اپنی تمام توانائیاں صرف کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے اور ساتھیوں سے بھی یہی توقع رکھیں گے کہ وہ ذاتیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جماعت کی مضبوطی کیلئے مخلصانہ کوششیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے انکو کسی سرکاری عہدے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عدالتی نظام کو تبدیل کرکے عوام کو چار ہفتوں کے اندر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عدالتوں میں بیرون ممالک بسنے والے اہل وکلا کی خدمات بھی حاصل کی جائیں ۔ انہوں نے پارٹی خدمات کی بنا پر راجہ جلیل الرحمن کو نارتھ ویسٹ ریجن کیلئے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز کر دیا ، اس کے علاوہ گلاسگو سے عمران کو مسلم لیگ ن برطانیہ کا سینئر نائب صدر ، راجہ رائیس کو مسلم لیگ ن بولٹن برانچ کا صدر اور ریاض ماجد کو چیئرمین نامزد کر دیا ۔ مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ کے سفارتی ونگ کے چیئرمین اور نامزد ڈپٹی میئر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مدبرانہ قیادت سے ملک کو بحرانوں سے نکلنے لگا ہے وہ ملک کو صحیح سمت لے کر جا رہے ہیں ، میڈیا کے چند لوگ غلط پروپیگنڈے کے ذریعے حکومت اور مسلم افواج کے درمیان اختلافات کی خبروں کو ہوا دے کر ریٹنگ کے چکر میں ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے حکومت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے تمام فیصلے باہمی مشاورت اور رضا مندی سے کئے جاتے ہیں ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ حالیہ گیلپ سروے سے ثابت ہو گیا ہے کہ میاں برادران کی مدبرانہ ، مخلصانہ اور محب الوطنی سے سرشار پالیسیاں ہی در اصل انکی مقبولیت کی اہمیت کی وجہ ہیں ناقدین کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور وہ حواس باختہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔ راجہ جلیل نے کہا کہ ہم سب کو ملکر پاکستان کی سلامتی اور جماعت کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہئے ۔ اس اجلاس میں ہارون کھٹانہ ، راجہ وحید لہڑی ، حمزہ بٹ ، باسط بٹ ، چوہدری عبدالکریم چیئرمین نارتھ ویسٹ ریجن کے علاوہ قمر زمان ، راجہ فضل صدر گریٹر مانچسٹر ، مرزا اشفاق نے بھی خطاب کیا ۔ مانچسٹر یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل بلاول بٹ ، بولٹن یوتھ ونگ کے صدر راجہ شاہنواز کے علاوہ دیگر پارٹی ممبران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)