مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی شہریت رکھتے ہوئےمادر وطن کے ساتھ میری ہمدردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،چوہدری شبیر احمد
مانچسٹر...مقامی ریسٹورنٹ میں گریٹر مانچسٹر کی مشہور و معروف کاروباری،سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری شبیر احمد نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے آئے ہوئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری مظہر حسین،محکمہ برقیات سے وابستہ بابو زبیر اور پونہ کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی چوہدری عبدالسلام کے اعزاز میں اعشائیہ دیا ۔چوہدری شبیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھمبر اور کوٹلی کی سیاست چوہدری صحبت علی مرحوم اور موجودہ حکومت میں سینئر وزیر چوہدری محمد یسٰین کے گرد گھومتی ہے کوئی بھی ان راستوں سے گزرے بغیر سیاسی میدان میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں لیکن مادر وطن کے ساتھ انکی ہمدردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،موجودہ حالات میں بزرگوں سے لیکر بچوں تک تمام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،فوج کے کردار سے کوئی بھی روح گردانی نہیں کر سکتا،انہوں نے مزید کہا کہ گریٹر برطانیہ کہ مفادات کیلئے ہم سب کو خلوص نیت سے کام کرنا چاہئے اور میں نے ہمیشہ لیبر پارٹی کی حمایت کی ہے اور میرا پورا یقین ہے کہ متوسط طبقے کی مشکلات میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے صرف لیبر پارٹی کے پاس قابل عمل اور ٹھوس پالیسیاں بہم موجود ہیں لہٰذا آئندہ الیکشن میں ایشیائی کمیونٹی اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر ضلع بھمبر چوہدری مظہر حسین نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،حاجی عبدالسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم لوگ یہاں اپنوں سے ملنے آتے ہیں تو عزیز و اقارب اور دوست احباب کا جوش و جزبہ دیکھ کردل جذباتی ہو جاتا ہے اور مہمان نوازی قابل ستائش ہے،اعشائیے سے بابو زبیر،اولڈہم کونسل کے امیدوار چوہدری شائر مشتاق،سابق کونسلر سید باسط شاہ مشوانی،نامزد ڈپٹی میئر کونسلر عتیق الرحمٰن،اولڈہم ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین چوہدری ماجد کے علاوہ پاکستان پریس کلب یوکے کے نائب صدر چوہدری محمد اسحاق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیایاد رہے اس اعشائیے میں سٹوک آن ٹرینٹ سے یاسر مقصوم،بیرسٹر بشارت،چوہدری اورنگزیب،چوہدری عامر، چوہدری یاسر،ماجد اعجاز،چوہدری نزاکت ایڈووکیٹ اور چوہدری شفیق نے خصوصی شرکت کی،اولڈہم کی مشہور سماجی،سیاسی شخصیت چوہدری اظہر نوید،چوہدری خورشید احمد،چوہدری یعقوب،چوہدری مشتاق،چوہدری محمد عارف کے علاوہ دیگر احباب نے بھی شرکت کی۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)