مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اصل زندگی مرنے کے بعد شروع ہوتی ہے، جسکی ابھی سے تیاری کرنی ضروری ہے: جنید جمشید
مانچسٹر... ورلڈ وائیڈ امہ ایڈکے زیر اہتمام ایک تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی جنید جمشید تھے جبکہ لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر جنید جمشید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام جہانوں کے مالک رب کریم ہیں اور ہم سب نے رب کریم کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور رسول کریمؐ کی اطاعت دراصل ر ب کریم کی اطاعت ہے ہم سب کو انکے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنا چاہئے اور ہر انسان کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اپنے دکھی بہن بھائیوں کا مداوہ بنیں اور انہیں ہر گز تکلیف نہ پہنچائیں،زندگی فانی ہے اور اصل زندگی مرنے کے بعد شروع ہوتی ہے جوہمیشہ رہے گی ہم سب کو آخرت کی تیاری کیلئے نیک اعمال کرنے چاہئیں اور غرباء کی دل کھول کر امداد کرنی چاہئے،ورلڈ وائیڈ امہ ایڈ نے بھی اس کام کا بیڑا اٹھا یا ہوا ہے انکے ساتھ بھرپور تعاون کریں،صدقہ،خیرات صدقہ جاریہ ہے اور اس سے اپنے آپکو نبی کریمؐ کی سنت پر عمل پیرا کیا جا سکتا ہے،آخر میں انہوں نے کہا کہ رب کریمؐ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائیں گے۔چیریٹی کے آرگنائزر محمد یوسف نے کہا کہ دئیے گئے عطیات حقداروں تک پہنچائیں گے یہ امانت ہے اور اس میں خیانت کرنے والا جہنمی ہے ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ حقداروں تک آپ کے دیئے گئے عطیات پہنچائیں گے،مانچسٹر سٹی کونسل کے لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)