مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شاہ رخ کی اپنے مداحوں سے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اپیل
ممبئی...بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں تو انہیں جاری انتخابات کے دوران اپنا ووٹ ڈالنا ہوگا ۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہل قیادت کا انتخاب ضروری ہے اور ایسا صرف ووٹ کی طاقت سے ہی ممکن ہوسکتا ہے ۔نریندر مودی، اعظم خان اور دیگر سیاسی رہنمائوں کے درمیان تندو تیز بیان بازی پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی گرما گرمی میں یہ سب چلتا ہے تاہم عوام کو ووٹ ڈالنے سے پہلے سیاسی رہنمائوں اور جماعتوں کی سابقہ کارکردگی کو مد نظر رکھنا چاہئے ۔شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ووٹ ڈالیں گے اور اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنز لیکر جائیں گے ۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سال آئیفا ایوارڈز میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ اپنی نئی فلم ہیپی نیو ائیر کی دن رات شوٹنگ کی وجہ سے وہ ایوارڈ شو میں شرکت کیلئے وقت نہیں نکال سکتے ۔