مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
طعنوں کے ڈرسے اپنا وزن کم کرنے والی نہیں، سوناکشی سنہا
ممبئ...بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کہتی ہیں کہ فلم نگری میں آنے کیلئے انہوں نے اپنا وزن کافی حد تک کم کیا لیکن موٹاپا کبھی بھی ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ان کا وزن کا فی زیادہ تھا کیونکہ اچھا کھانا انکی کمزوری ہے اور وہ کھانے سے پرہیز نہیں کرسکتیں۔تاہم والدین کی تربیت نے انہیں بہت زیادہ پر اعتماد بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج وہ جو کچھ ہیں اسی پر اعتمادی کی وجہ ہیں۔سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اپنے وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے انہوں نے کافی محنت کی ہے لیکن اس کے باوجود وہ کھانا کسی صورت نہیں چھوڑ سکتیں تاہم اب وہ جنک فوڈ کے بجائے صرف صحت مند غذا ہی لیتی ہیں۔سوناکشی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو دوسروں کے طعنوں سے ڈر کر اپنا وزن کم کرنے میں جت جائیں ۔