مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کی برطانیہ آمد، عظمت قرآن کانفرنس میں شرکت کریں گے
مانچسٹر ... کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان برطانیہ کے دورہ پر پہنچے تو جمعیت علما برطانیہ کے عہدیداران اور انکے عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے انکا ستقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمن نجی دورہ پر برطانیہ آئےہیں۔ ان کے ہمراہ مولانا کے سیکرٹری مفتی محمد ابرار، مولانا کے ترجمان محمد خان اچکزئی بھی ہیں۔مولانا کو ایئرپورٹ سے سیدھا جمعیۃ علماء برطانیہ کے قائد حافظ محمد اکرام کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔ جہاں نجی گفتگو میں مولانا نے کہا جب تک امت مسلمہ کا ہر فرد اپنے حصے کی ذمہ داری پوری ایمانداری سے انجام دینے کا اہل نہیں ہو جاتا ملک مشکلات و مصائب سے دوچار رہے گا۔ انہوں نے کہا تبدیلی کے نعرے لگانے والی جماعتوں کو جزوی اقتدار ملا تو آٹے دال کا بھائو معلوم ہوا، یہی حال ان رہنمائوں کا ہے جو انتظامی مشینری کو چلانے کا ذرہ برابر تجربہ نہیں رکھتے مگر ملک کے حکمران بننے کے خواب ضرور دیکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر محمد الیاسکے عشائیہ میں بھی شرکت کی جس میں جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین قائم مقام امیر مولانا اسلم زاہد، جنرل سیکرٹری قاری محمد اسماعیل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا اسلام علی شاہ، ناظمین جمعۃ مفتی خالد محمود، قاری ممتاز، قاری ہاشم ، مولانا عبد العزیز اسلم، حافظ عبدالشکور، مولانا رئیس نے شرکت کی ۔ مولانا اپنے قیام کے دوران مختلف شہروں کا دورہ کریں گے جہاں وہ جمعیۃ کے کے رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔ 20 اپریل کو مدرسہ عربیہ اسلامیہ ویک فیلڈ میں مدرسہ کے طلباء کے حفظ کے موقع پر عظمت قرآن اور تحفظ مدارس پر خصوصی خطاب کریں گے جس میں برطانیہ بھر کے علماء کرام کو دعوت دی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں دو ہفتے قیام کریں گے جسکے بعد وہ بیلجئم اور فرانس کے دورے پر روانہ ہو جایئں گے۔ دریں اثنا لارڈ نزیر احمد سے بھی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ کشمیر تی تازہ ترین صورتحال اور پاک انڈیا تعلقات پر بات چیت ہوئی اس موقع پر آنے والے دنوں میں ایک تفصیلی ملاقات کا بھی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)