مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ ٹوری رہنمائوں کی وزیر اعظم سے ملاقات، مسلم کمیونٹی کیلئے احسن اقدامات پر اظہار تشکر
مانچسٹر...جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے بریڈ فورڈ کنزرویٹو پارٹی کے صدر افتخار احمد،کنزر ویٹو مسلم فورم یارکشائر کی ڈپٹی چیئرمین فلک ناز احمد اور بریڈ فورڈ ایسٹ کی ڈپٹی چیئرمین بیرسٹر شازیہ انجم کے ہمراہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مانچسٹر میں یورپی الیکشن مہم کے اجراء موقع پر ملاقات کر کے جہاں انہیں دورہ بریڈ فورڈ کی دعوت دی وہاں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کے جذبات اور برطانوی حکومت و لیڈر شپ کی ذمہ داریوں کے علاوہ مسلمانوں کو حلال گوشت پر پابندی نہ لگانے کے وعدے کا بھی شکریہ ادا کیا اور دونوں تنظیموں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ اور حلال کے بارے میں متحرک تنظیم انسا کے ڈائریکٹر اطلاعات محمد سلیم کی طرف سے یاداشتیں بھی وزیر اعظم کے حوالے کیں جن میں تنظیم کے عہدیداروں نے برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے مسلمانوں میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے اور ایک واضع یقین دہانی پر ملک بھر میں جو خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسلمان رہنمائوں نے کہا کہ جس انداز میں کھل کر برطانوی وزیر اعظم مسلمانوں کے مسائل کی طرف توجہ دے رہے ہیں اس سے برطانیہ اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان برطانوی وزیر اعظم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور توقع کر تے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے برطانوی مسلمانوں کی مذہبی رسومات اور دیگر مذہبی احکامات کی پاسداری کیلئے بھی مسلمانوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے جبکہ تحریک کے چیئرمین نے وزیر اعظم کو دورہ بریڈ فورڈ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یارکشائر اور مڈ لینڈ میں بسنے والے کشمیری اپنے وزیر اعظم کو ان علاقوں میں مل کر جہاں مقامی سیاست و مسائل پر توجہ دلانا چاہتے ہیں وہاں اپنے آبائی وطن جموں و کشمیر کی نازک صورت حال اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے اس وعدے کو بھی یاد دلانا چاہتے ہیں جو عالمی برادری اور برطانیہ نے1948میں کشمیریوں کے ساتھ کیا تھا اور برطانوی حکومت چونکہ برصغیر کو تقسیم کرانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے یورپ کے ریفرنڈم جیسے عمدہ اقدامات کی طرح کشمیریوں کے حق و انصاف پر مبنی موقف کی بھی کھل کر بات کریں،کشمیری نژاد کنزرویٹو عہدیداروں نے پارٹی لیڈر سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کے رشتہ داروں اور دوستوں کے تحفظ میں ہماری معاونت کریں،وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دیگر پارٹی ممبران کی طرح چاروں عہدیداروں کے خیالات سنے اور وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد بریڈ فورڈ کا بھی دورہ کریں گے کہ آنے والے انتخابا ت میں کنزرویٹو پارٹی کو کامیاب کر کے انہیں دوبارہ موقع مہیا کریں اور ان کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ کی حمایت کر کے دوبارہ منتخب کریں جنہوں نے آپکی ماضی میں معاونت کی ہے اس موقع پر تحریک کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں نے کنزرویٹو پارٹی کے یورپی پارلیمنٹ میں گروپ لیڈر سید کمال سے بھی ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک مسلمان کو قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر یورپی پارلیمنٹ میں لیڈر بنا کربرطانوی مسلمانوں کو اعلیٰ پوزیشنوں پر نوازنے کی مثبت پالیسی شروع کو رکھی ہے ان رہنمائوں سید کمال کو لندن اور بریڈ فورڈ کے دورہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انکے کشمیریوں اور پاکستانیوں سے براہ راست ملاقاتوں سے مقامی لوگوں کے یورپی اور عالمی مسائل حکومتی لیڈر شپ تک پہنچانے میں معاونت ہو گی سید کمال نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرنے ہر ریجن میں جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کنزرویٹو پارٹی کے قریب لایا جا سکے انہوں نے ساجد جاوید،بیرونس سعیدہ وارثی او ر دیگر مسلمانوں کو پارٹی لیڈر شپ کی طرف سے حکومتی ٹیم کو شمولیت کیلئے برطانوی مسلمانوں کیلئے نیک فال قرار دیا،اس موقع پر بریڈ فورڈ کے رہنمائوں نے راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ٹموتھی کرک ہوپ،ڈاکٹر چارلس ٹیننک ایم ای پی،ایما میکلا رکن ایم ای پی،وکی فورڈ ایم ای پی،جیکی فوسٹر ایم ای پی اور تقریب میں موجود متعدد کنزر ویٹو عہدیداروں سے ملاقاتیں کر کے انہیں بریڈ فورڈ،برمنگھم،یارک،بیڈ فورڈ،لیوٹن اور لندن میں کشمیر پر ہونیوالی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جنہیں متعدد ارکان نے قبول کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)