مقبول خبریں
بیرسٹر عابد ، چوہدری رفعت اور چوہدری منور کاچوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں عشائیہ
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تارکین وطن محبتوں کے سفیر اپنے فنکاروں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں: ڈائریکٹر سلیک ایشین ماجد نذیر
مانچسٹر...مانچسٹر کے مقامی ہال میں سلیک ایشین کے بھرپور تعاون سے ایک سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا،پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں نے اپنے فن سے حاضرین کو بے حد محظوظ کیا اور چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی،ڈرامہ کے پرموٹرسلیک ایشین کے ڈائریکٹر اور کشمیر لنک لندن کے شوبز ایڈیٹر ماجد نذیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں حاضرین نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے فنکاروں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور جذبہ حب الوطنی سے انکے دل ہمیشہ مادر وطن کیلئے دھڑکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں کو گریٹر مانچسٹر میں ہر پرفامنس کا موقع دینے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید تگ و دو کرینگے،آخر میں انہوں نے تمام کاروباری حضرات اور اپنے ساتھیوں کا جنہوں نے اس ڈرامے کو کامیاب کروانے کیلئے دن رات محنت کی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ڈرامے کے مین کرداروں میں نصرت ٹھاکر، نسیم وکی، صائمہ خان اور میگھا شامل تھے۔ جنہیں حاضرین نے پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی۔ (رپورٹ و تصاویر: فیاض بشیر بیورو چیف)