مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اپنی آپ کے مدد کے تحت کام کرنے والوں کی مدد مقامی کونسلز بھی کرتی ہیں
مانچسٹر...سپورٹس مین شپ کی بدولت پاکستانی کرکٹ کو دنیا بھر میں مقبول کرنے والے چچا کرکٹ آجکل مانچسٹر میں ہونے والی افطار پارٹیوں کی رونق دوبالا کر رہے ہیں ...ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوںمیری پہچان پاکستان کے لباس سے ہو۔ اسی لئے میرے لباس میں پاکستان کے جھنڈے کی تصویر ہی ہے اور میں جہاں بھی جاؤں تو چاچا کرکٹ کا نام میری پہچان ہو۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آپ حکومت پاکستان کے خرچے سے بیرون ملک آتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ نہیں بلکہ پاکستان سے محبت کرنے والے پاکستانی مجھے سپانسر کرتے ہیں۔ مانچسٹر صدر ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ہارون کھٹانہ، صدر پاکستان مسلم لیگ نارتھ ویسٹ، چوہدری عبدالکریم نے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستان کے بزنس مین فاروق ڈار بطور مہمان خصوصی، مانچسٹر کے لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن، سابقہ لارڈ یئر کونسلر محمد افضل خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مانچسٹر کے کونسلر لطف الرحمن، مانچسٹر کے بزنس مین میاں جمیل احمد برطانیہ پراپرٹی گروپ محمد ارشد اعوان ملک، عدیل بٹ، فہیم احمد، باسط شیخ، پی آئی اے مانچسٹر کے بارک زئی نے شرکت کی۔ فاروق ڈار نے کہا کہ ہمیں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ چھوٹے بزنس سے ہی بڑے بزنس بنتے ہیں۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مانچسٹر سٹی کونسل پر اس شخص کی مدد کرتے ہے جو کہ اپنے آپ کو مضبوط کرنے کا ارادہ کرتا ہے تاکہ اپنی آپ کے مدد کے تحت جو کہ کام کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آج سے پہلے مانچسٹر کونسل میں 3 یا 4 کونسلرز تھے مگر آج موجودہ حالات میں 14 کونسلرز ہیں۔ کونسلر افضل خان نے کہا کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو ہر چیز ممکن ہو سکتی ہے۔ ہم برطانیہ میں نئی نسل کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ یہ بھی ہمارا ملک ہے ہم نے یہاں ہی رہنا ہے اور یہاں ہی بسنا ہے۔