مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خطے میں پاکستان کا کردار بڑا اہم ہے، مستقبل میں پاکستان ہی امت مسلمہ کو بچائے گا: شیخ رشید احمد
بریڈفورڈ ...حکمران اٹھانوے روپے پر ڈالر اپنے کمائی سے نہیں لائی جو مجھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے انکا تو یہ حال ہے کہ تھر میں معصوم بچے قحط سے مر رہے ہیں مگر شہزادوں والی طبیعت والے حکمرانوں کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بریڈفورڈ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ سے کیا جسکا اہتمام اوورسیز پاکستانیز سالیڈیریٹی لنکا شائر نے کیا تھا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ امیروں اور جاگیرداروں نے لوٹا ہے، غریبوں نے ملک کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔ پنجاب میں اربوں روپے لگا کر گنیز بک میں ریکارڈ قائم کرنے سے عوام کو کیا ملا۔ قوم بھی ان فضول کاموں میں مزے لے رہی ہے پھرلوگ کہتے ہیں کہ ملک میں تبدیلی نہیں آئی انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار بڑا اہم ہے وہ دیکھ رہے ہیں کہ مسلم ممالک تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ ایک دن پاکستان ہی ان سب ملکوں کا بوجھ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں برادری ازم اور فرقہ پرستی نے بیڑا غرق کردیا ہے۔ حکمران اپنے بچوں کا علاج باہر سے کراتے ہیں مگر غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ غریب خاندان کے بیٹے ہیں۔ لال حویلی کے باہر ہی شیخ رشید چھابڑی لگاتا تھا جہاں سے میں آٹھ مرتبہ وزیر بنا آج کروڑوں روپے کا چندہ دینے والے بیت المال کا مال ہضم کررہے ہیں ملک کے اہم اداروں پر حکمرانوں نے اپنے بندے بٹھا کر اقربا پروری کی انتہا کردی، شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستان کے لئے سوچتے ہیں۔ وہ ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں، سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے ہمسایہ ملکوں میں پاکستان مخالف سوچ رکھنے والوں کو اقتدار میں لایا جارہا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ شیخ رشید نے بریڈفورڈ میں ایک دفعہ پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ فوج مشرف کی پشت پر موجود ہے تقریب کے میزبان اوت اہ پی ایس کے صدر آصف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم شیخ رشید احمد اور ان کی پاکستان و کشمیر کے لئے جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں قوم آپ کے لئے اور عمران خان کے لئے دعاگو ہے۔ شرجیل ملک نے کہا کہ شیخ رشید غریبوں اور عام آدمی کیلئے آواز اٹھاتے ہیں، ہماری بھرپور سپورٹ ان کے ساتھ رہے گی۔ شہناز صدیق نے کہا کہ ہم عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر پر دلوانا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید ایک متاثر کن شخصیت ہیں اور ہمیشہ سچ بولتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھاتے رہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ڈیوزبری کے مدثر علی نے کہا شیخ رشید احمد کبھی عوام سے دور نہیں رہے۔ پاکستان کی معروف سنگر نازیہ حسن کی والدہ منیزہ بصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان آج مشکلات میں گھرا ہوا ہے ہم سب کو مل کر ان مشکلات کا حل نکالنا ہوگا۔ اہ پی ایس کے مرکزی چیئرمین جاوید ملک نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ شیخ رشید جوش خطابت میں بلوچستان کو ملک کہہ گئے۔ (رپورٹ و تصاویر: سعید شیخ نمائیندہ خصوصی)