مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
منہاج ویلفئیر اورخدمت گروپ کا تھرپارکرسندھ کے متاثرین قحط کیلئے چیریٹی کار واش کا اہتمام
ڈربی...منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن نے خدمت گروپ ڈربی کے تعاون سے تھر پارکر سندھ کے متاثرینِ قحط سالی کی امداد کے لیے جامع مسجد ڈربی کے کارپارک میں چیریٹی کار واش کا اہتمام کیا جس میں علاقہ بھر کے لوگوں نے بھر پور حصہ لیا۔ چیریٹی کارواش کے ذریعے حاصل کیے گئے عطیات کو بعد ازاں متاثرینِ قحط تھر پارکر کے لیے خوراک ، ادویات اور پینے کے صاف پانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ خدمت گروپ ڈربی کے رضاکار عابد حسین نے کہا کہ آج چیریٹی کارواش میں علاقہ بھر کے لوگوں کی بھر پور شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم پاکستان اور دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، ہم خود جا کرتو متاثرین کی مددنہیں کرسکتے البتہ ہم منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ذریعے اپنے عطیات ان تک پہنچا سکتے ہیں جو پہلے ہی وہاں اس کارِ خیر میں مصروفِ عمل ہے۔انہوں نے کہا چیریٹی کار واش میں ایک بات جس نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا وہ یہ کہ مجھے وہاں بہت سے ایسے لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوا جو تھر پارکر سندھ کی قحط سالی سے لا علم تھے۔ ان کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہاں انسانیت کے ساتھ کیا کچھ ہو رہا ہے اور تھر پار کر سند ھ میں کیسے سینکڑوں معصوم بچے پیاس کی شدّت سے مر چکے ہیں۔ اس چیریٹی کارواش کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہوا کہ لاتعداد مقامی لوگوں کو اس سانحے کی خبر ہو گئی۔ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن خدمتِ انسانیت کے اس عظیم مشن کو لے کر دنیا بھر میں اس پیغام کو عام کر رہی ہے کہ انسان ہونے کے ناطے یہ ہراک فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو نہ بھولے اور ہر وقت ان کی خدمت کے لیے کوشاں رہے۔اس بات کا اظہار منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینیجر عدنان سہیل نے اخلاص ریڈیو ڈربی 107.8FMپر لائیو پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تقریبا ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زائد افراد تھر پارکر سندھ کی قحط سالی سے متاثر ہو چکے ہیں اور تقریبا 300 سے زائد بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ان حالات میں منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن اپنے ضلعی اور تحصیلی رضاکاران کے ذریعے تقریبا1000 سے زائد خاندانوں تک راشن پہنچا چکی ہے اور یہ کام تاحال جاری ہے۔ ریڈیو اخلاص ڈربی 107.8FMکے اس لائیو پروگرام میں مقامی کمیونٹی کے بہت سے افراد نے فون کرکے تھرپارکر سندھ کی قحط سالی پر دکھ کا اظہار کیا اور یہ عزم کیا وہ موجودہ حالات میں ان غریب اور نادار بہن بھائیوں کا ضرور ساتھ دیں گے اور ان کو درپیش مشکلات میں کمی کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ شام کے سائے ڈھلتے ہی چیریٹی کارواش کا اختتام کر دیا گیا اور ریڈیو اخلاص کے ذریعے اس پروگرام میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی لمحات کو تھرپارکرسندھ کے متاثرین کی مدد کے لیے مختص کیا۔