مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سوناکشی سنہا کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش
ممبئی ...بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے ہالی ووڈاداکار ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ایک انٹرویو میں سوناکشی نے کہا کہ انہیں اگر ہالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ایکشن ہیرو ٹام کروز کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی کیونکہ وہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہیں اور ان کی بڑی پرستاروں میں سے ہیں۔ سونا کشی نے بتایا کہ وہ اپنے دیگر پسندیدہ ہالی ووڈ ستاروں جارج کلونی اور بریڈپٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں تاہم ان تینوں میں سے انکی ترجیح ٹام کروز ہوں گے ۔ سوناکشی سنہا کی اگلی فلم ’’ہالی ڈے ‘‘ ہوگی جس میں وہ اداکار اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔