ممبئی ...عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ اداکار شاہد کپور کے ساتھ فلم ’’شاندار‘‘ میں جلوہ گر نہیں ہوں گی، اس حوالے سے میڈیا میں سرگرم خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔عالیہ نے کہا کہ شاہد انکے پسندیدہ اداکار اور ڈانسر ہیں، وہ مستقبل میں ضرور ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی ۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ ان باتوں میں بھی کوئی سچائی نہیں ہے کہ شاہد پر ان دنوں تھوڑا زوال چل رہا ہے ۔ اس لئے وہ ان کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں ہیں ۔عالیہ نے کہا کہ شاہد ایک انتہائی با صلاحیت اداکار ہیں ۔ انہوں نے آرراجکمار میں سوناکشی سنہا کے ہمراہ کمال کی اداکاری کرکے اس بات کو ثابت کیا ہے۔ |