مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی نے ڈاکٹر شاہد مشتاق کولوکل انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا
اولڈھم...اولڈھم کی امیگزینڈرا وارڈ سے لیبر پارٹی نے او لڈھم کے نوجوان سیاسی رہنما ڈاکٹر شاہد مشتاق کو آئندہ مئی میں ہونیوالے لوکل انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے انہیں لیبر پارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے،ڈاکٹر شاہد مشتاق کا آبائی تعلق تحصیل سماہنی کے گائوں بہملہ پونا کے سیاسی گھرانے سے ہے اور وہ اولڈھم کی کاروباری شخصیت چوہدری محمد مشتاق کے صاحبزادے ہیں،ڈاکٹر شاہد مشتاق نے مانچسٹر یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری جبکہ ریڈنگ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے وہ اولڈھم کالج اور واٹر ہیڈ اکاڈمی کے گورنر ہیں اور ساتھ ہی اولڈھم ریس اینڈ کوالٹی پارٹنر شپ کی کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر ہیں اور ساتھ ہی اینڈ یپنڈینٹ ایڈوائزری گروپ اولڈھم کے ممبر بھی ہیں،ڈاکٹر شاہد مشتاق سٹپ اپ کالج کے پرنسپل بھی ہیں،اولڈھم کی کمیونٹی اور دیگر جن میں کونسلر عتیق الرحمان،کونسلر شاداب قمر،سابق مئیر چوہدری محمد ریاض،سابق کونسلر باسط شاہ،چوہدری سردار محمد چوہدری محمد شبیر،چوہدری محمد منیر،چوہدری محمد یعقوب،چوہدری محمد ادریس و دیگر نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور ڈاکٹر شاہد مشتاق کو مبارک باد دی اور انکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔