مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر پر سیاست کی نہ میری پارٹی کشمیر کی سیاست میں دخل اندازی کی خواہشمند ہے: شیخ رشید احمد
ناٹنگھم ... پاکستان کے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کو اتنا بیرونی خطرہ نہیں جتنا اندرونی طور پرہے، عوام کی پریشانیوں کا کوئی حل تلاش نہیں کیا جا رہااور حکومت اپنی ناہلیوں سے اپنے اقتدار کا عرصہ خود بخود تنگ کرتی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناٹنگھم میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کیا جس میں پی ٹی ٓئی اور عوامی مسلم لیگ دونوں جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا یہ سال نا صرف پاکستان کے لیے بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لییسیاسی طور پر بہت ہی اہمیت اور تبدیلی کا سال ہے چونکہ انڈیا اور افغانستان میں انتخابی عملکا زور ہے ۔ اگر ہم یہ کہیں کے واہگہ بارڈر بھی کھلا رہے اور کشمیر کا مسلہ بھی حل ہو تو یہ ناممکن ہے۔ہمیں کشمیر کے مسلے پر دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہوگا اور کشمیریوں کی خواہشات کی قدر کرنا ہوگی۔انھوں نے کہا کے ہمارے سیاسی لیڈر کشمیر پر صرف تقریریں کرتے ہیں مگر میں نے کشمیر پر کام کیا ہے اور میں نے زندگی میں جو اچھے کام کیے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ میں نے کبھی کشمیر پر سیاست نہیں کی۔اور نا ہی میں یا میری پارٹی کشمیر کی سیاست میں کوئی دخل اندازی کرنے کی خواہشمند ہے۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بہت بڑی قربانی دے دی ہے اب انکی آزادی نزدیک ہے مگر کشمیریوں کو بھی کوئی بڑا لیڈر نہیں مل سکا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ بیرون ممالک آباد کشمیری اور پاکستانی خصوصی طور پر برطانیہ میں آباد کمیونٹی پاکستان کی معشیت میں ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے کہ اس کمیونٹی نے ہر مشکل دور میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے انھوں نے کہا کہ میں اس کمیونٹی کے جذبات کی قدر کرتا ہوں جو سوتے تو برطانیہ میں ہیں مگر خواب انکو پاکستان ہی کے آتے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کی برطانیہ اور یورپ کے لیے آرگنائزینگ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق ڈاکٹر محمد سفیان کی سربراہی میں( بحثیت چیرمین) کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ممبران میں ڈاکٹر احتشام الحق،شہناز صدیق،راجہ عنصر حیات ، عاشق حسین،بابر اعوان، اللہ دتہ چنگیز،منصور احمد اور ثاقب شوکت شامل ہیں ۔نوٹیفیکشن پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر مصدق خان نے جاری کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیپی ٹی آئی آزاد کشمیر کی نومنتخب آرگنائزینگ کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر محمدسفیان نے کہا کہ کشمیر ایک نا ایک دن ضرور آزاد ہو گا کشمیریوں کی آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی چونکہ اس تحریک کی آبیاری شہداء نے اپنے خون سے کی ہے اور ہم اپنے شہداء کے مقدس کون اور اپنی ماووں بہنوں کی عصمتوں کی قربانیوں کا ضائع نہیں جانے دینگے۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیریوں کے حق خود اختیاری کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہمارا یہ پارٹی نعرہ ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے۔انھوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیری قوم پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیا جائے بھارت کی دہشت گرد افواج کو کشمیر سے نکالنے میں بین الاقوامی برادری اپنا کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں برطانیہ اور یورپ میں پارٹی قیادت کی طرف سے جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں انھیں اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں اور قیادت کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔آرگنائزینگ کمیٹی کی ممبرشہناز صدیق نے انتہائی جذباتی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں ۔اگر کشمیریوں کی مجموعی اکثریت خودمختار رہنا چاہتی ہے تو یہ انکا حق ہے مگر سب سے پہلے کشمیریوں کو اقوام متحدہ سے منظور شدہ حق خود ارادیت تو دیا جائے تاکہ کشمیری آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے کشمیر کی آزادی زندگی اور موت کا مسلہ ہے انھوں نے برطانیہ میں آباد کشمیری کمیونٹی خاصکر خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی اقوام جنہوں نے آزادی لی انکی خواتین نے اپنی قوم کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہمیں ا ن خواتین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنا فرض نبھانا ہوگا۔جلسہ عام سے عوامی مسلم لیگ کے برطانیہ میں صدر سلیم شیخ،نائب صدر منیزہ بصیر،جنرل سکریٹری بینا خان پی ٹی آئی کے حافظ نصراللہ،راجہ جاوید اختر،ابرار احمد سروری،تنویر احمد اللہ دتہ چنگیز،حاجی ثاقب،اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔دوران تقریب پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان اور شیخ رشید کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے۔ اختتام پر شیخ رشید احمد نے لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ ( رپورٹ و تصاویر: خواجہ کبیر احمد)