مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پرویز مشرف غدار نہیں آج بھی اُن کیساتھ ہوں ،میرا
کراچی...فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف محب وطن رہنما ہیں غدار نہیں ۔میں آج بھی پرویز مشرف کے ساتھ ہوں، انکو بیرون ملک جانیکی اجازت دی جائے ۔پرویز مشرف کے دور حکومت میں فنکاروں کی جس طرح حوصلہ افزائی ہوئی اس سے ہم بین الاقوامی سطح پراپنے آپ کو منوانے میں کامیاب رہے ، پاکستان کاروشن خیال و اعتدال پسند چہرہ دنیا بھر کے سامنے پیش کرنا مشرف حکومت کا کارنامہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ایکسپو سینٹر میں تین روزہ فیشن شو کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی فلموں میں کام کرنے کے سوال پر اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اب بھارتی فلموں میں کام نہیں کریں گی ،انہوں نے بھارتی فلم ’’کیبرے ‘‘سائن کی تھی تاہم ہدایتکار کی غیر ضروری ڈیمانڈز کی بنا پر انہوں نے فلم ٹھکرادی ۔میرا کاکہنا تھا کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کو بھارتی فنکاروں کے بجائے اپنے فنکاروں کو ترجیح دینی چاہئے ۔ پاکستانی اشتہارات میں بھارتی فنکاروں سے کام کرانا ہمارے فنکاروں کا معاشی قتل عام ہے ۔ جن پراڈکٹس کی تشہیر کیلئے بھارتی فنکاروں کو استعمال کیا جارہا ہے ہمیں ان کا بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔