مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
نبی پاک کے اسوہ حسنہ کے چشمہ سےنوع انسانی کو روز قیامت تک سیراب ہونا ہے:ڈاکٹر ساجد الرحمن
لوٹن ... اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق وائس چانسلر اور شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے سابق خطیب علامہ صاحبزداہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت نے اپنے پیارے نبی مکرم حبیب معظم حضرت محمدﷺ پر سلسلہ نبوت ختم کردیا ہے۔ وحی نبوت کا نزول ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا قصر نبوت مکمل ہوگیا ہے اب ہر کلمہ گو مسلمان پر لازم ہے کہ وہ نبی پاک کے نقوش قدم کو اپنا خضرراہ بنائے یہی وہ چشمہ فیض ہے جس سے تمام نوع انسانی کو روز قیامت تک سیراب ہونا ہے اس راہ کو چھوڑ کر کوئی بھی منزل مراد تک نہیں پہنچ سکتا۔ اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں حضور کو خاتم النبیّن فرمایا ہے آج یورپ میں علماء مشائخ کا نورانی و مقدس گروہ اور عاشقان رسول مبارک باد کے مستحق ہیں جو عشق و محبت مصطفی کی شمع کو روشن کئے ہوئے ہیں۔ڈاکٹرساجدالرحمن جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں تحفظ ناموسِ ختم نبوت فورم کی اپیل پر یوم خاتم النبیّن کی ایک مجلس سے خطاب کررہے تھے۔ جامعہ کے بانی و مہتمم علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا اسلام کی بنیاد اور اساس عقیدہ ختم بنوت پر ہے قرآن مقدس اور حدیث مبارکہ میں اس کی اہمیت و عظمت بڑے واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔ اس راسخ عقیدہ کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔