مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے مانچسٹر ایک مثالی شہر ہے، فیتھ لیڈرز ملاقات
مانچسٹر ... اسلام امن کا مذہب اور انسانیت کی بھلائی کا عالمگیر پروگرام رکھتا ہے، اسلام عیسائیت اور دیگر مذاہب ہر قسم کی دہشت گردی اور انسانیت کش اقدامات کے خلاف ہیں، مذاہب انسانی رشتوں میں قربتیں درگذر اور دکھی انسانیت کی خدمت، انسان کو درپیش مشکلات کا مداوا کرنے کیلئے ہوتے ہیں۔ برطانیہ میں مسلمانوں کا بہترین کردار ہے اور وہ امن اور باہمی رواداری اور ہارمنی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بشپ آف مانچسٹر ریونڈر ڈیوڈ والکر، سیکرٹری جنرل ماسک اینڈ امامز بورڈ یو کے (مناب) علامہ احمد نثار بیگ قادری کی ملاقات میں کیا گیا جس کا اہتمام لارڈ میئر مانچسٹر نعیم الحسن جے پی نے کیا تھا ۔ اس موقع پر دونوں رہنماوٴں نے مسلمان کمیونٹی کے علما ء و رہنماوٴں اور بشپ اور کرسچن نمائندوں کے مابین ڈائیلاگ اور رابطوں کا تسلسل رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس اہم ملاقات کے موقع پر علامہ احمد نثار بیگ قادری نے مغربی میڈیا میں اسلام کے خلاف منفی رجحانات کو ہوا دینے اور بعض ایسی چیزیں اور اقدام جو کہ مذہب سے ہٹ کر مسلمانوں نے اپنا رکھی ہیں کو اسلام کا حصہ بتا کر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر بشپ نے اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کے خلاف باہمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور مسیحیت مل کر دہشت گردی اور اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کریں گے اور برطانیہ میں رہنے والے مسلمان پر امن ہیں اور ان کے خلاف بلاوجہ مہم جوئی درست نہیں، یہاں پر مسلمان اور دیگر مذاہب رکھنے والوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں اور انہیں مزید بہتر بنانے کی سعی کی جاتی رہے گی۔ برطانیہ میں رہنے والوں کے وقار کو بلند کرتے رہیں گے۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ مانچسٹر بہترین شہر ہے اس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی ملٹی فیتھ کمیونٹیز ایک دوسرے کے ساتھ کمیونٹی کوہیژن، ہارمنی کیساتھ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسچین، جیوش اور مسلمان مذہبی رہنماوٴں کا مل بیٹھ کر ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اس موقع پر ہر ماہ باقاعدگی سے ملاقاتوں اور رابطوں پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔ ملاقات کے بعد مانچسٹر قونصلیٹ کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ساجد قاضی نے بشپ آف ماچسٹر ریو ڈیوڈ واکر کو پاکستان کے حوالے سے مرتبہ خصوصی کتاب پیش کی۔