مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھٹو نے جان دے دی مگر سامراجی قوتوں سے سمجھوتہ نہ کیا: رہنما پیپلز پارٹی برطانیہ
لندن... عالم اسلام کے عظیم رہنما پیپلز پارٹی کے شہید بانی سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی ٣٥ویں برسی کے موقع پر برطانیہ میں مقیم پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سابق پولیٹیکل کوآرڈینیٹرچوہدری شعبان، پیپلز پارٹی مڈلینڈز کے صدر چوہدری خادم حسین اور برطانیہ میں پارٹی کے نائب صدر عارف کیروی نے کہا کہ قائد عوام اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کی بقاء اور جمہوریت کی خاطر عظیم قربانی دی۔ شہید بھٹو ایک ا نقلابی شخصیت ایک نظریے، ایک سوچ اور ایک فکر کا نام تھا جو رہتی دنیا تک قائم رہیں گا۔ ان رہنمائوں نے کہا ذوالفقار علی بھٹو ایک ایسے محب وطن پاکستانی رہنما تھے کہ جو ملک کے حقیقی مفادات کے لئے کام کرتے رہے انہوں نے جان تو دے دی مگر پاکستان کے مفادات پر سامراجی طاقتوں سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا اورہر طرح کے دبائو کو برداشت کیا۔ پاکستان آج خوشحال، دنیا کا ٹائیگر ہوتا اگر استعماری قوتیں اور اقتدار کے رسیا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو اقتدار سے الگ کرکے انہیں تختہ دار پر نہ لٹکاتیں۔ انہوں نے کہا ایسی شخصیات قوموں کے لئے صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید 1971ء میں پاکستان کی باگ ڈور نہ سنبھالتے تو باقی ماندہ پاکستان لسانی اور صوبائی نفرتوں میں تقسیم ہوجاتا۔