مقبول خبریں
lets talk گروپ کے زیر اہتمام کمیونٹی کو ذہنی امراض کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں مسلم خواتین نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، کونسلر عمران حسین
بریڈفورڈ ... برطانیہ میں مسلم خواتین نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اس ملک میں برابری، مساوات اور سیکیورٹی قوانین کی وجہ سے خواتین نے ناصرف تعلیم بلکہ ملازمت ، اور بزنس کے میدانوں میں بھی تاریخ ساز کارکردگی دکھائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بریڈفورڈ کونسل میں لیبر پارٹی کے سرکردی رہنما اور ڈپٹی کونسل لیڈر کونسلر عمران حسین اپنی کمپین کے سلسلہ میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمات کے علاوہ سیاست میں بھی مسلم خواتین اپنی قابلیتوں کا اظہار کیا ہے اسی لئے وہ ناصرف کونسلر کی سیٹوں پر بلکہ میئرس، ایم پی اور ہائوس آف لارڈز کی سیٹوں پر بھی براجمان نظر آتی ہیں۔ کونسلر عمران حسین جو اگلے ماہ ہونے والے کونسل الیکشنز میں امیدوار بھی ہیں انکا کہنا تھا کہ خواتین ماں، بہن، بیٹی کے روپ میں مقدس رشتے ہیں ماں کا رشتہ سب کا سردار رشتہ ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ خواتین کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ اس تقریب میں فاطمہ پٹیل، شمیم شاہ، روبینہ بوراں، سائرہ جمیل نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔ مدر ڈے کے حوالے سے مسز شمیم شاہ کو بہترین ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔ اس موقع پر نوجوان خواتین نے کونسلر عمران حسین کی الیکشن کمپین میں بھرپور شریک ہونے کا اور انکی کامیابی کو یقینی بنانے کا بھرپور اظہار کیا۔