مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کنگنارناوت عامر خان کے نقش قدم پر چل نکلیں
ممبئی...بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت بھی اداکار عامر خان کے نقش قدم پر چل نکلیں۔ ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا ہے کہ وہ اب مزید کسی فلمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہیں کرینگی کیونکہ اس قسم کی تقریبات میں انہیں اب کوئی دلچسپی نہیں رہی۔واضح رہے کہ عامر خان بھی کسی ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کرتے ۔ کنگنا نے مزید کہا کہ کیرئیر کے ابتدائی ایا م میں انہوں نے ایوارڈز کی تقریبات میں ذوق و شوق سے شرکت کی ۔بالی ووڈ میں داخلے کے بعد وہ ہر ایوارڈ کی تقریب کا حصہ ہوتی تھیں لیکن اب انہیں اس سے کوئی دلچسپی نہیں رہی کیونکہ ان میں کچھ نیا نہیں ہوتا۔ کنگنا نے کہا کہ انہوں نے نیشنل ایوارڈ سمیت بہت سے ایوارڈز حاصل کئے ،اس کے باوجود وہ دو سال تک بے روز گار رہیں۔تب انہیں احساس ہوا کہ یہ ایوارڈز کچھ بھی نہیں ہیں بس تب سے ایوارڈز تقریبات سے دل اچاٹ ہوگیا ہے ۔ کنگنا رناوت نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ اور رواں برس کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کی ۔گزشتہ برس انہیں چار ایوارڈز کے بلاوے آئے لیکن انہوں نے اس پر اپنے دوستوں کی کمپنی کو ترجیح دی۔ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ کرش تھری اور کوئین کی کامیابی نے ان پر بالی ووڈ کے دروازے اب مکمل طور پر کھول دیئے ہیں۔