مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نتے گورنر پنجاب کی سمری منظور مگرحلف کون سا صدر لے گا فیصلہ نہیں ہو سکا
لندن... سابق ممبر برٹش پارلیمنٹ محمّد سرور گورنر پنجاب بننے کے بعد کس صدر پاکستان سے حلف لیں گے اس امر کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا وزیر اعظم میں محمّد نواز شریف کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری پر تو پاکستان کے موجودہ صدر نے دستخط کر دے ہیں مگر حلف کی تاریخ طے نہیں کی جا سکی ایک خیال یہ بھی ہے کہ میں برادران چاھتے ہیں کہ ان کا حلف نو منتخب صدر ممنون حسین لیں ..محمّد سرور کی گورنر پنجاب نامزدگی پر پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے اخبارات بھی اپنے اپنے انداز سے راے زنی کر رہے ہیں جبکہ دونو اطراف کے اخبارات میں ان کے انٹرویوز بھی تواتر سے شایع ہو رہے ہیں دی ڈیلی ٹیلی گراف کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں دہشت گردی اور توانائی کے بحران بھی ہیں مگر وہ اپنی توجہ تعلیمی شعبے پر مرکوز رکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گلاسگو میں موجود اپنی بچوں سے تو دور ہوں گے تاہم وہ اپنے مشن کو ضرور پورا کریں گے۔ جس کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے ان پر اعتماد کیا ہے۔ بی بی سی نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ محمد سرور 96 ملین لوگوں کے گورنر ہوں گے اور گورنری کا عہدہ حکومت پاکستان کے انتہائی اہم عہدوں مین شمار ہوتا ہے۔محمد سرور نے 2010ء میں اپنی سیٹ چھوڑ دی تھی جس پر اب ان کے صاحبزادے انس سرور ایم پی منتخب ہوئے ہیں۔ انس سرور کو سکاٹش لیبر پارٹی کا ڈپٹی لیڈر بھی منتخب کیا گیا ہے۔ سکائی ٹیلی ویژن نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 13 سال تک برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ رہنے کے بعد محمد سرور نے وزیراعظم نواز شریف کی انتخابی مہم میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ سکائی ٹی وی نے محمد سرور کے حوالے سے کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کے لوگوں نے ان کی بھرپور سپورٹ کی اور انہیں اتنا حوصلہ دیا کہ آج وہ ایک بڑے مقام تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جو بڑا کام سونپا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سکاٹ لینڈ کے اخبار ”دی سکاٹ مین“ نے لکھا ہے کہ محمد سرور نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پنجاب کے گورنر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے کیلئے اپنی برطانوی شہریت بھی چھوڑ دی ہے۔ اخبار ایوننگ ٹائمز نے لکھا ہے کہ اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ صدر آصف علی زرداری بہت جلد چوہدری محمد سرور سے پنجاب کی گورنر شپ کا حلف لیں گے۔