مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مادھوری ڈکشت بالی ووڈ کی پہلی متاثرکن اداکارہ قرار
ممبئی ...بھارت کی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بالی ووڈ کی پہلی متاثر کن اداکارہ کا خطاب حاصل کر لیا ہے ۔ مادھوری ڈکشت کو بالی ووڈ کی پہلی متاثرکن اداکارہ کا خطاب لندن میں تیسرے بریڈفورڈ انسپائریشنل وومن ایوارڈز کے موقع پر دیا گیا۔ خطاب حاصل کرنے کے بعد مادھوری ڈکشت کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام افراد کی شکر گزار ہیں جنہوں نے مجھے اس اعزاز کیلئے منتخب کیا۔مادھوری نے کہا کہ اپنے پورے فلمی کیرئیر کے دوران خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دلانے اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے آواز بلند کی، آج خواتین اور مردوں کو برابری کی سطح پر کام کرتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے ، اسی طرح سے ایک ساتھ کام کرکے پوری دنیا کی خواتین کو با اختیار بنایا جا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ہندی سینما کے 100 سال مکمل ہونے پر بریڈ فورڈ انسپائریشنل وومن ایوارڈز کے موقع پر بالی ووڈ کی متاثرکن اداکارہ کی درجہ بندی بھی شامل کی گئی تھی۔