مقبول خبریں
یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبد الحق اور یو کے اسلامک مشن محمد صادق کھوکھر کا ناروے پہنچنے پر والہانہ استقبال
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملکی معیشت میں برطانوی مسلمانوں کی محنت اور ہمت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: ڈیوڈ کیمرون
مانچسٹر ... برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ انکی پارٹی عوام کو کام کرتا اور خوشحال دیکھنا چاہتی ہے، 2010 کے انتخابات سے اب تک ہم سترہ لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کر چکے اور مزید افراد کو انکے پائوں پر کھڑا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے ملکی معیشت میں برطانوی مسلمانوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی محنت اور ہمت کسی طور پر نظر انداز نہیں کی جاسکتی،سینئر منسٹر بیرونس سعیدہ وارثی اور سجاد کریم ایم ای پی کی صلاحیتوں کا تزکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ناصرف ٹوری پارٹی بلکہ یورپ کے مسلمانوں کو لیڈ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وہ نارتھ ویسٹ سے موجودہ ممبر یورپی پارلیمنٹ اور اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے امیدوار سجاد کریم اور پارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے کا اہتمام اولڈھم روڈ مانچسٹر کے وسیع ہال شیرڈن سویٹ میں کیا گیا جہاں لگ بھگ ڈیڑھ ہزار افراد کو مدعو کیا گیا تھا جن مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دینے والے برٹش ایشیائی افراد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ان سے قبل نارتھ ویسٹ سے ٹوری پارٹی کے اہم رہنما سجاد کریم ایم ای پی نے اپنے علاقے میں وزیر اعظم کی آمد کو اس وعدے کی تکمیل قرار دیا جو انہوں یہاں کی عوام سے کیا تھا۔ سجاد کریم نے کہا کہ ایشیائی کمیونٹی کی برطانیہ کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، عالمی جنگ کے ہیرو خداداد خان کو حال ہی میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے وکٹوریہ کراس کا دیا جانا اس امر کی دلیل ہے کہ ایشیائی افراد کی برطانیہ سے محبت دیرینہ ہے کیونکہ برطانیہ نے بھی ان سے بھرپور محبت اور وفا کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے نارتھ ویسٹ کی تمام ایشیائی کمیونٹی متحد ہے، انہوں نے کہا آئیندہ الیکشن میں تھوڑی بہت مشکلات ضرور درپیش ہیں لیکن کمیونٹی کی محبت اور پارٹی کی وفاداری سے یہ مرحلہ بھی بخوبی سر ہوجائے گا۔ پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو تھے۔ قاری محمد حسین کی تلاوت سے شروع ہونے والی اس تقریب میں برطانوی وزیر اعظم سارا دن مصروف گزارنے کے باوجود ہشاش بشاش تھے۔ انہوں نے کہا کنزرویٹو پارٹی ایشیائی افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں فعال دیکھنا چاہتی ہے، بیرونس وارثی اور سجاد کریم جس انداز میں انہیں برطانیہ اور یورپ میں لیڈ کر رہے ہیں وہ ہم سب کیلئے قابل فخر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہماری پارٹی ملک بھر کی اکثریتی عوام میں اسلیے مقبول ہے کہ وہ خاندانوں کے بارے میں سوچتی ہے، اسے بڑوں کیساتھ ساتھ بچوں کی نگہداشت کی بھی فکر ہوتی ہے اور وہ انکی زندگی میں آنے والے مسائل کو صرف نعروں یا الفاظ کے گورکھ دھندے سے نہیں بلکہ عملی طور پر حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔وزیر اعطم نے کہا ہم ایشیائی کمیونٹی کی خدمات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ انہیں ساتھ لیکر چلیں اور برطانیہ کیساتھ ساتھ پورے یورپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے باور کرایا کہ آنے والے دنوں میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات اور سکاٹ لینڈ کا ریفرنڈم ہم سب کیلئے امتحان سے کم نہیں، ہمیں مل جل کر اس میں سرخروئی حاصل کرنی ہے اور متحد ہوکر ترقی کے زینے طے کرتے یورپ کا حصہ بننا ہے۔ انہوں نے کہا سجاد کریم صرف نارتھ ویسٹ یا یورپ کے افراد کی نہیں بلکہ دنیا بھر کے محروم طبقات کی آواز ہے جسے بلند رکھنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر خصوصی طور پر مذہبی تعلیمات کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب امن، بھائی چارہ اور برابری سکھاتا ہے، اسلام بھی ہمیں امن اور مساوات کا درس دیتا ہے، آئیے سب مل کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر مذید آگے بڑھائیں۔ (رپورٹ و تصاویر: فیاض بشیر، بیورو چیف گریٹر مانچسٹر)