مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع ہیں غیر ملکی کمپنیاں مستفید ہورہی ہیں: زبیرملک
ناٹنگھم ... پاکستان میں سرمایہ کاری کے بیشمار مواقع موجود ہیں دنیا بھر سے مختلف کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اس وقت بیرونی ممالک سے تقریبا سات سو کے قریب غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں مصورف ہیں جس سے پاکستانی عوام کا معیار زندگی بھی بہتر ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر( جو کے دو روز قبل تک صدر تھے) ملک زبیر احمد نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ چین ہمارا ایسا دوست ملک ہے جو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے او راس وقت بھی سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین ہی کر رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں لوڈشیڈینگ کے خاتمے کے لیے کئی ایک پروجیکٹس پر کام جاری ہے اور دو سے تین سال کے اند ر یہ پروجیکٹس مکمل ہو جائیں گے جس سے لوڈشیڈینگ میں کافی حد تک کمی آ جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ چیچوکی ملیاں کا جو پروجیکٹ اس وقت بند پڑا ہے وہ چین کا منصوبہ تھا جب اس کے لیے این او سی مانگا گیا تو اس وقت کے وزیر قانون نے کمپنی سے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کیا جس پر اس کمپنی نے پیسے دینے سے انکار کر دیا اور منصوبہ بند ہو گیا۔انھوں نے بتایا کے انکے چین کے دورے کے دوران انھیں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ منصوبہ اس وجہ سے بند ہوا ہے۔ناٹنگھم میں موجود پاکستانی بزنس کمیونٹی کو انھوں نے دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور اپنے وطن اور اپنی قوم کے معاشی حالات سدھارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف عباسی نے کہا کہ اگر پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے تو آج بھی دنیا کے کئی ایسے ممالک ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔تقریب سے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیرمین صاحبزادہ سید لخت حسنین، پاکستان فورم کے راہنما اور تقریب کے میزبان شاہد سیٹھی،ملک اکرم،محمد الیاس،انوار الحق،زاہد مرزا،اکرم دریجہ،ممتاز حسین،نصراللہ وڑایچ،فضل محمود،ملک زاہد،نوید قاضی،جاوید اقبال یوس زائی، اور سابق کونسلر ظہور میر نے بھی خطاب کیا۔ (خواجہ کبیر احمد، نمائیندہ خصوصی)