مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ، نیہا شرما
ممبئی ...بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا ۔ ایک انٹرویو میں نیہا شرما نے کہا کہ انہوں نے کیرئیر کا آغاز سائوتھ انڈین فلموں سے کیا تھا بعد ازاں انہوں نے ہندی فلموں کا رخ کیا ۔نیہا شرما نے کہا کہ اتنی ہندی فلموں میں کام کرنے کے باوجود انہیں ابھی بھی بالی ووڈ انڈسٹری پرائی سی لگتی ہے کیونکہ انہیں بطور ہیروئن ابھی بھی بڑے پیمانے پر قبول نہیں کیا گیا ،وہ خود کو ثابت کرنے کیلئے دل و جان سے کوشاں ہیں۔نیہا شرما نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں صرف ہر ایک کا دوسرے سے پیشہ ورانہ رشتہ ہے ، وہ اب بھی باکس آفس اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنا جائز مقام تلاش کرنے کی جستجو میں لگی ہوئی ہیں۔نیہا شرما نے اپنی نئی فلم‘‘ینگستان’’کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم پر اب تک مداحوں کا اچھا رد عمل دیکھنے میں آیا ہے ،وہ امید کرتی ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور ان کا کیرئیر اس فلم کی بدولت پروان چڑھے گا۔فلم کی ہدایات سید احمد افضل دے رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں جیکی بھاگنانی،فاروق شیخ اور کیونے ایرانی شامل ہیں۔