مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی فوجی بریڈلی میننگ وکی لیکس کی حساس معلومات تک رسائی کا مجرم قرار
واشنگٹن ...امریکہ کی ایک فوجی عدالت نے وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والےامریکی فوجی بریڈلی میننگ کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ فوجی عدالت نے البتہ بریڈلی میننگ کے خلاف ’دشمن کی مدد‘ کا الزام نہیں مانا ہے۔ پچیس سالہ بریڈلی میننگ کو دشمن کی مدد کرنے سمیت بائیس الزامات کا سامنا تھا۔ عدالت نے بریڈلی پر چوری اور کمپیوٹر فراڈ سمیت بیس الزامات کو مان لیا ہے۔ بریڈلی میننگ کو لمبے عرصے تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ اگر ان کے خلاف’دشمن کی مدد‘ کا الزام مان لیا جاتا تو انہیں ساری زندگی جیل میں گزارنی پڑ سکتی تھی۔ بریڈلی میننگ کی سزا کا تعین بعد میں کیا جائےگا۔ انہیں زیادہ سے زیادہ ایک سو چھتیس سال قید ہو سکتی ہے اور بدھ سے سزا کے بارے میں سماعت شروع ہو گی۔ بریڈلی میننگ نے تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے دستاویزات وکی لیکس کو فراہم کی تھی اورمقصد امریکہ کی خارجہ پالیسی پر بحث شروع کرانا تھا۔