مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی پارلیمنٹ مجرموں کی آماجگاہ بن چکی ہے، عامر خان
ممبئی...بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ مجرموں کی آماجگاہ بن چکی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان مجرموں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اپنے معروف ٹی وی پروگرام ستیا مے وجیتے میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ریاست کے منتخب ادارے ہوں یا بھارتی پارلیمنٹ، تمام جگہوں پر جرائم پیشہ افراد بیٹھے ہوئے ہیں۔ قانون ساز ادارے ان جرائم پیشہ افراد کیلئے گنگا کی طرح ہیں جہاں اشنان کرکے نہ صرف وہ’’پاک‘‘ہوجاتے ہیں بلکہ انہیں آئندہ 5 سال کیلئے بھی کھلی چھوٹ مل جاتی ہے ۔عامر خان کے مطابق صورتحال یہ ہے کہ اس وقت بھارتی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 30 فیصد سے زائد ارکان جرائم پیشہ ہیں۔ان ارکان پر قتل، اقدام قتل، زیادتی، اغوا برائے تاوان اور انسانی سمگلنگ سمیت مختلف سنگین جرائم کے تحت مقدمات زیر سماعت ہیں اور بدقسمتی سے ہر الیکشن میں جرائم پیشہ افراد کی شمولیت بڑھتی جارہی ہے ۔عامر خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جمہوری ملک کی طرح بھارت میں بھی عوام ہی سیاستدانوں کو پیدا کرتے ہیں ، اسلئے عوام اپنے چھوٹے سے مفاد کیلئے ووٹ جیسی طاقت کو نہ بیچیں کیونکہ ایسا کرنا ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ عوام اپنے ہی ووٹ سے خود پر جبر کا نظام مسلط کرتے ہیں۔