میڈونا کیرئیر کی تیسری رومانوی فلم کی ہدایات دیں گی
لاس اینجلس...معروف امریکی پاپ کوئین میڈونا نے اپنی تیسری فلم کی ہدایات دینے کی تیاری شروع کر دی ۔یہ رومانوی فلم مصنفہ ربیکا واکر کے پہلے ناول’’ ایڈی اے لو سٹوری‘‘ پر مبنی ہو گی۔اس ناول میں ایک امریکی طالبہ کی کہانی بتائی گئی ہے جو کینیا کے ساحل کے قریب ایک خوبصورت جزیرے پر ایک مسلمان نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے ۔بعد میں ان دونوں کا یہ تعلق ثقافتوں اور روایات کی پیچیدگیوں میں الجھ کر رہ جاتا ہے ۔ربیکا واکر اس فلم کی شریک پروڈیوسر ہوں گی ۔ میڈونا اور انکے پروڈیوسرز اب ایک سکرین رائٹر کی تلاش میں ہیں جو اس کتاب کی بنیاد پر سکرپٹ لکھ کر دے سکے ۔اس فلم کے پروڈیوسر امریکی حسینہ نامی فلم کے پروڈیوسر بروس کوہن ہوں گے ۔ میڈونا نے 2008 میں فلتھ اینڈ وزڈم کی بھی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے تھے ۔میڈونا کی بطور ہدایتکار ہ دوسری فلم ’’وی‘‘ برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم اور امریکی خاتون والس سمپسن کے درمیان معاشقے پر مبنی تھی جو برطانیہ میں 2011 میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔